پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب ایجوکیشن
فاؤنڈیشن ایسوسی ایشن کے صدر، ملتان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مانیٹرنگ آفیسر ،
گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ڈائیریکٹرز و پرنسپلز نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے
تعلیمی اداروں میں قراٰن ایجوکیشن دینے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئےدعوتِ اسلامی کے شائع کردہ مدنی قاعدہ، معرفۃ القراٰن، تفسیرِ صراط الجنان،
موبائل ایپس اور دعوت اسلامی کی تعلیماتِ قراٰن کے لئے 40 سالہ خدمات کی روشنی پر
ایک جامع اور معلوماتی vedio
presentation دکھائی جس پر کئی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اپنے اداروں میں قراٰن پاک کے حوالے
سے دعوت اسلامی کا نصاب شروع کروانے کی نیت کرتے ہوئے مدنی چینل کے لئے تاثرات بھی
دیئے۔بعدازاں سیمینار میں شریک
اسلامی بھائیوں کو شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا ۔ (رپورٹ:محمد فُضیل رضا عطاری
رُکن ملتان زون شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)