10 رجب المرجب, 1446 ہجری
مقبول احمد شاکر اور نعمت اللہ گھمن کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ حاضری
Sat, 1 Jan , 2022
3 years ago
پچھلے دنوں مقبول احمد شاکر CEO ایجوکیشن
سیالکوٹ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعمت اللہ گھمن نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات کی ۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر
ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی
کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)