10 رجب المرجب, 1446 ہجری
ملتان میں ایک شخصیت کے گھر پر اجتماعی طور پر
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ
Wed, 29 Dec , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کےتحت ہر ہفتے بعدنمازِ عشا عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں امیرِ
اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ عاشقانِ رسول کی
جانب سے ہونے مختلف سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں شعبہ تعلیم کےذمہ
داراسلامی بھائیوں نے ملتان میں ایک شخصیت کے گھر پر
اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری
سلیم عطاری، شعبہ تعلیم ملتان کے ذمہ دار محمد فضیل رضا عطاری، نگرانِ کابینہ
ذیشان عطاری اور بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز
موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)