دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِاہتمام28نومبر2021ءبروزاتوار
پتوکی میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، وکلا، ڈاکٹرز، انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنلز اور
تاجران سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و موٹیویشنل اسپیکر ثوبان
عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کےدرمیان پیارےآقاﷺکی سیرتِ طیبہ
واخلاقِ کریمہ کوبیان کیانیزدعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم، FGRFاورعالمی سطح پرہونےوالی دیگر دینی وفلاحی سرگرمیوں
سےآگاہ کیا۔
واضح رہےاس اجتماعِ پاک کے
ڈسپلین اورانتظامی امورکے فرائض سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کےذمہ
داراسلامی بھائیوں نےاحسن انداز سے ادا کئے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سندھ
یونیورسٹی جامشوروکاوزٹ کیاجس دوران انہوں نےہاسٹل کے اسٹوڈنٹس کےہمراہ مدنی مشورہ کیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےذمہ
داران نےنواب شاہ میں قائدعوام یونیورسٹی سکرنڈ کادورہ کیاجہاں انہوں نے پروفیسرز،
لیکچراراوردیگراسلامی بھائیوں سےملاقات
کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں دعوتِ
اسلامی کےتحت منعقدہونےوالے پی ایچ ڈی اورایم فل اسکالرز کےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےذمہ
داران نے دینی کاموں کےسلسلےمیں ضلع راجن پور میں کادورہ کیاجہاں انہوں نے CEO ایجوکیشن وزیر خان سے ملاقات کی ۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےانہیں26 ،27
،28نومبر2021ءکوہونےوالے پی ایچ ڈی اور ایم
فل اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی نیز تمام ہائی اسکولز کےنصاب میں مکتبۃالمدینہ
کی مطبوعہ معرفۃ القراٰن داخل کرنےکےحوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں CEO نے تمام اسکولز کو معرفۃالقراٰن نصاب میں
داخل کرنےکےلئےمیل کروائی ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےتحت ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے نواب شاہ کادورہ کیاجس دوران انہوں نے ڈائریکٹرز، مختلف ڈیپارٹمنٹ کے
افسران،قائد عوام یونیورسٹی وبورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی انتظامیہ و رجسٹرار سمیت دیگر
شخصیات سےملاقات کی۔
سینیٹر سیاسی شخصیت عاجز دھامرہ کی مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حاضری
گزشتہ دنوں سینیٹر سیاسی شخصیت عاجز دھامرہ
نےمدنی مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن کادورہ کیاجس پرذمہ داران ِدعوتِ اسلامی
نےاُن کااستقبال کرتےہوئےانہیں خوش آمدیدکہا۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات میں سےجامعۃالمدینہ بوائز اور ریجن آفس کاوزٹ
کروایاجس پرانہوں نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوخوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےتحت میرپور
خاص و ٹنڈوجام میں گیارہویں شریف اوربارہویں شریف کےسلسلےمیں سنتوں بھرےاجتماع
کاانعقادکیاگیاجس میں زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے افسران،اسٹوڈنٹس اوراسٹاف سمیت
دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےذمہ داراسلامی
بھائیوں نےپچھلےدنوں یونیورسٹی آف لاہورکادورہ کیاجس دوران انہوں نےیونیورسٹی
کےپروفیسرز سےملاقات کی۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام
کراچی میں ہونےولےتین دن کےP.H.D اور M.Philاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
اسی طرح زنجانی کابینہ میں مختلف پروفیسرزولیکچرار
کوبھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں
نےاپنی نیک خواہشات کااظہار کرتےہوئےاس
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت جڑانوالہ زون ڈویژن
بچیانہ کے ھائیر سیکنڈری اسکول 562 گ ب ظفروال میں اجتماع ِمیلادمنعقدہوا جس میں مختلف
اسکولز کےپرنسپلز، SS اور ٹیچرز سمیت دیگرعاشقانِ رسول نے شرکت کی
۔
ریجن نگران سیّد محمد عاصم سعید عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کوسرکارﷺکی سیرتِ طیبہ کےمتعلق بتایا ۔
بعدازاں ریجن نگران نےا سکول کے پرنسپل سے
ملاقات کی اور طلبہ کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےتحت پچھلےدنوں ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نےجلال پورشہرکادورہ کیاجس دوران انہوں نےچندتعلیمی
اداروں کاوزٹ کیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےذمہ
داران نے Pharmacyکےاسٹوڈنٹس سےملاقات کی جس میں ذمہ داراسلامی
بھائیوں نےمکتبۃالمدینہ کےحوالےسےاہم نکات پرگفتگوکی۔
اس کےعلاوہ اسٹوڈنٹس کوذہنی آزمائش سیزن13میں شرکت
کرنےکی دعوت دی اورانہیں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعات تحفے میں پیش کی جس پرانہوں
نےاظہارمسرت کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کےشعبےفیضانِ آن لائن کیڈمی میں داخلہ لینےکی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اسی طرح پنجاب کالج Institute of Information and Technology کادورہ کیاجہاں انہوں نے Director Punjab
College سےملاقات کی
اورانہیں دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےزیرِ
اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی میں اجتماعِ میلاد کاانعقادکیاگیاجس میں ٹیچرز سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
مدنی چینل کے CEO
مولانا اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کےبارےمیں بریفنگ دی۔
دوران اجتماع دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات
کےبستے(اسٹال)بھی
لگائےگئے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)