گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز میں استقبالِ ماہِ رمضان سیمینار کا
انعقاد
.jpeg)
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے
دنوں گوجرانوالہ میں قائم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز میں استقبالِ ماہِ رمضان سیمینار منعقد
ہوا جس میں ڈائریکٹر آف کالجز سیّد حسین
شاہ، پرنسپل نذیر احمد، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز اور ٹیچرز سمیت کثیر تعداد
میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس سیمینار میں نگرانِ شعبہ مولانا عبدالوہاب
عطاری نے ’’ماہِ رمضان کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
رمضان کا استقبال کیسے کریں؟ اور رمضان کیسے گزاریں؟ سمیت مختلف موضوعات پر اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ تعلیم گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ننکانہ میں
قائم المعصوم کالج میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں کالج کےاسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے
اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی استقبالِ ماہِ رمضان کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
بعدازاں ذمہ دار نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کو ماہِ
رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی مظفر گڑھ میں سنتوں بھرا بیان
ہواجس میں کالج کے ٹیچرزو اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے استقبالِ ماہ رمضان کے
سلسلے میں بیان کیا اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کے لئے 30
دن کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم اور شعبہ
فلاح و بہبود FGRF کے تحت قائد اعظم یونیورسٹی نواب شاہ میں
شجرکاری کی گئی جس میں 1000 پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر رکن شوریٰ و نگران سندھ قاری ایاز
عطاری اور محکمہ تعلیم سندھ کے سربراہ راؤ جنید عطاری، سید دانش عطاری، ایف جی آر
ایف کے نگران عادل عطاری اور یو نیورسٹی کے چیئرمین و دیگر اسٹاف شریک تھے۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpeg)
گزشتہ دنوں(Mehran Engineering University) مہران انجینئرنگ یونیورسٹی خیرپور میر س میں فلاحی وبہبودی کا م
کے لئے شعبہ تعلیم اور FGRFنےMOU(Memorandum of Understanding )
پر سائن کیااور یونیورسٹی کیمپس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس کے ہمراہ شجرکاری (plantation)کی ۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبد
السمیع قریشی ، ڈاکٹر مجیب سموں اور شعبہ تعلیم سندھ کے صوبائی ذمہ دار جنید
عطاری و عادل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
 - Copy.jpeg)
گزشتہ روز شعبہ تعلیم کے تحت ملتان بہاؤالدین زکریا یو نیورسٹی کے ابو بکر ہال میں
استقبال ماہِ رمضان کے سلسلے میں محفل ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا
70 اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی
۔
مبلغ دعوت اسلامی نے آمد رمضان کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو رمضان المبارک میں 30 دن کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا اور تحائف بھی پیش کئے ۔
اسکے علاوہ محفل میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر
مین ڈاکٹر کامران اشفاق نے شرکت کی اور انکے ڈیپارٹمنٹ میں سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی
حلقہ بھی لگایا گیا۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpg)
30 مارچ 2022 ء بروز بدھ لاہور ڈویژن شعبہ
تعلیم کے ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں ننکانہ سپیرئیر
کالج ، المعصوم کالج اور گورنمنٹ اسکول میں آمد ہوئی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد عاصم عطاری نے ٹیچرز و
اسٹوڈنٹس کے درمیان ”استقبال رمضان “ کے سلسلے میں بیان کیا نیز تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے حوالے سے بھی مدنی پھول
دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز کا تعارف کروایا، بعد اجتماع سپیر ئیر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شاہد ،محمود
چوہدری سے ملاقات کی اورانہیں مدنی مرکز
فیضان مدینہ لاہور آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

پچھلے دنوں نواب شاہ میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے سکھانے کےحوالے سے شعبہ تعلیم کے تحت تربیتی نشست کا سلسلہ منعقد
کیا گیا جس میں نگران مجلس مدنی چینل مولانا اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اجتماع کے بعد مولانا اسد عطاری نے حاضرین
سےملاقات کی اور ٹیچرز و اسٹوڈنٹس کے
ہمراہ پریس کلب نواب شاہ میں مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”خوابوں کی تعبیر “کی
ریکارڈنگ بھی کروائی ۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گلگت میں شعبہ تعلیم کے تحت استقبال ماہ
رمضان کے سلسلے میں اجتماع ذکرو نعت
.jpg)
28 مارچ 2022 ء کو گلگت ڈویژن میں شعبہ تعلیم
کے تحت تعلیم سے منسلک افراد (اسکول اؤنر، پرنسپلز، پروفیسرز ،طلبۂ کرام ) کے لئے استقبالِ ماہ رمضان کے سلسلے میں اجتماعِ ذکرو نعت کا سلسلہ ہوا ۔
اس اجتماع پاک میں گللگت بلتستان کے صوبائی
نگران محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رمضان کی آمد اور اسکی فضیلت کے حوالے سے گفتگو کی ۔ (رپورٹ: شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpeg)
گزشتہ
روز شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت (University
of Agriculture Faislabad
)میں کتب میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں یو نیورسٹی کے پروفیسرز و اسٹوڈنٹس و دیگر افراد نے شرکت کی ۔
کتب
میلہ کا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے دورہ کیا ، ذمہ داران نے استقبال کیا،مکتبۃ
المدینہ کا تعارف کرایا اور انہیں کتاب بنام” غیبت کی تباہ کاریاں “ اور ” فیضان
رمضان “ تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
دارا سلامی بھائیوں نے کامونکی میں قائم
ایک نجی اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نےاسٹاف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان
استقبالِ رمضان کے سلسلے میں ایک سیشن ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد فیاض
عطاری (ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم) نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو رمضانُ المبارک
میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور گناہوں
سے بچنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 - Copy.jpeg)
گزشتہ
روز پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران کا مختلف ڈیپارٹس کا دورہ ہوااور پروفیسرڈاکٹر اظہر نعیم ، ڈاکٹر شاہد کمال ، پروفیسرذیشان
قادری اور پروفیسر احمد نافیل سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات دعوت اسلامی کے دینی وسماجی خدمات
کے بارے میں بتاتے ہوئے یونیورسٹی کے پروفیسرز و دیگر اسٹاف کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں آنے کی
دعوت دی ۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )