10 رجب المرجب, 1446 ہجری
آئی بی
اے یونیورسٹی سکھر میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے پروفیسرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ
Thu, 21 Apr , 2022
2 years ago
دعوت
اسلامی کی جانب سے آئی بی اے یونیورسٹی
سکھر میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے پروفیسرز سے مدنی عطیات کے حوالے سے ملاقاتوں کا
سلسلہ ہوا۔ اس سلسلہ میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی
کی دینی خدمات پر مشتمل ڈاکو مینٹری بتائی
اور ڈیجیٹل پین قراٰن پاک اور کنزالعرفان قراٰن پاک
تحفے میں پیش کئے۔
دوسری
جانب شام کو ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور کے ہاسٹل
میں افطار اجتماع ہوا جس میں خیرپور
ڈسٹرکٹ کے نگران نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں آخری عشرے کے اعتکاف کا ذہن دیا۔ کچھ اسٹوڈنٹس نے اعتکاف کی نیتیں
بھی کیں ۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)