10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ
میں 22 اپریل 2022ء بروز جمعہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم لاڑکانہ کے ڈویژن
ذمہ دار مولانا منصور احمد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول
کی تربیت کی نیز انہیں رمضانُ المبارک میں
کثرت سے عبادت کرنے اور خوب صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)