10 رجب المرجب, 1446 ہجری
باڈھ سٹی لاڑکانہ میں ماہِ رمضان کے سلسلے میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Fri, 22 Apr , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اپریل 2022ء
بروز بدھ باڈھ سٹی لاڑکانہ میں ماہِ رمضان کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس،
ٹیچرز اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن
ذمہ دار اویس رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 13 مئی 2022ء کو ایک ماہ کے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ شعبہ تعلیم کےڈویژن ذمہ دارمولانا منصور احمد عطاری مدنی نے شرکائے
اجتما ع کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں دعوتِ
اسلامی کی ایپلیکیشن دارالافتاء اہلسنت کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)