10 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام صحبت پور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہو اجس میں مختلف اسکولوں کے ٹیچرز
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد فہد عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شعبہ تعلیم اور دعوتِ اسلامی کے ڈیجیٹل
ایپس کا تعارف کروایا نیز رمضانُ المبارک
کے آخری عشرے میں ہونے والے اعتکاف میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے ٹیچرز سے ملاقات کرتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)