پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے کامونکی  میں قائم ایک نجی اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نےاسٹاف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان استقبالِ رمضان کے سلسلے میں ایک سیشن ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد فیاض عطاری (ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم) نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران کا  مختلف ڈیپارٹس کا دورہ ہوااور پروفیسرڈاکٹر اظہر نعیم ، ڈاکٹر شاہد کمال ، پروفیسرذیشان قادری اور پروفیسر احمد نافیل سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے دینی وسماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے یونیورسٹی کے پروفیسرز و دیگر اسٹاف کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں آنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں میرپورخاص ڈویژن میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا ڈگری کالج ٹنڈوجان محمد میں دورہ ہوا جس میں کالج کے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات ہوئی ۔

اس دورے پر کالج کے پروفیسرز کے درمیان تربیتی سیشن منعقد ہوا اور ذمہ دار نے پرنسپل و اسٹاف سمیت فیضان مدینہ حیدرآباد کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے وزٹ کرنے کی نیت کی۔

اس موقع پر صوبائی عہدیداران جنید عطاری، پروفیسر رستم بروائی اور پروفیسر نور محمد شاہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


قوم کو بہترین تعلیم وتربیت دینے کےلئے ایک اچھے تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ ایک معیاری و پرسکون  تعلیمی ادارہ ناگزیر ہے الحمد اللہ عزوجل اس ضمن میں گزشتہ دنوں پاکپتن ساہیوال ڈویژن میں دار المدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا افتتاح کیا گیا ۔

اس افتتاحی اجتماع میں دار المدینہ پاکپتن کے ذمہ داران ، گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولوں کے ٹیچرز وپروفیسرز ، تاجر برادران، وکلاءاور مختلف شعبہ ٔ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت بچوں اور انکے والدین نے شرکت کی۔

نگران پاکپتن نے حاضرین کو دارالمدینہ کا تعارف کروایا اور تربیت کے موضوع پر بیان کیا ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر کامونکی میں قائم ویبسٹر کالج اور ایپکس کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے استقبالِ ماہِ رمضان کے سلسلے میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں خیبرپختونخواہ سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

بعدِ اجتماع اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے حلقہ کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں نے اراکینِ شوریٰ سےملاقات بھی کی۔(رپوٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سندھ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلھوڑو سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے وائس چانسلر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے چند اہم امور پر میٹنگ کی۔بعدازاں وائس چانسلر نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپوٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ گلگت بلتستان کے دیامر ڈویژن ضلع استور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ڈاکٹرز سمیت میڈیکل شعبے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبائی نگران محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے نیز دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپوٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ تعلیم کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے دو دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ سیشن نگرانِ شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا جدول بنانے اور اسے مضبوط کرنے کا انداز بتایا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپوٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سکھر پبلک اسکول اینڈ کالج میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں پرنسپل اور ٹیچرز سمیت اسٹوڈنٹس نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ ذمہ دارنے استقبالِ رمضان اور کردار سازی کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں وہاں موجود عاشقانِ رسول نے شجر کاری بھی کی۔(رپوٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ تعلیم  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام صوبۂ بلوچستان کے ڈسڑکٹ نصراآباد میں میں قائم ڈگری کالج میں استقبالِ ماہ رمضان سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے استقبالِ ماہ رمضان کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

اس سیمینار میں شعبہ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری ، صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد فہد عطاری ، ڈویژن ذمہ دار اختر عطاری اور ڈسڑکٹ ذمہ دار علی احمد عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت  سکھر IBA یونیورسٹی میں ذمہ داران کا دورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار عبدالوہاب عطاری نے انجینئر ڈاکٹر زاہد حسین اور ریجسٹرار IBA سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبہ ذمہ دارنےانہیں دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات مدنی چینل ، جامعۃ المدینہ ، ایف جی آر ایف اور ڈیجیٹل ایپلیکیشن کا تعارف کروایا اورعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)