27 مئی 2022
ء بروز جمعہ دار المدینہ اسلامک اسکول ، لاڑکانہ میں شعبہ تعلیم کےتحت مدنی مشورہ
کیا گیا جس میں ٹیچرز اور وہاں کے اسٹاف نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا
منصور احمد مدنی عطاری نے اس مدنی مشورے میں شرکت کی اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات
کی اور سنتوں بھرا بیان کیا جس میں راہ خدا میں سفر کرنے کی فضیلت پر گفتگو ہوئی
اور ایک ماہ و 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود
اسلامی بھائیوں نے خوب اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
پچھلے دنوں یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایاگیا جس میں اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ
کے ممبران سمیت اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغ ِ دعوتِ اسلامی پیر فیضان علی چشتی نے ’’علمِ دین کے
فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور وہاں موجود اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر میلسی میں فیضان اسلامک اسکول
سسٹم کی نیو برانچ کا افتتاح
صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر میلسی میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی نیو برانچ کے افتتاح کے موقع پر
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز،
پرنسپلز،PTi کے قومی اسمبلی ممبر اورنگزیب خان کھچی، ایم پی اے
وسابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب، صدرپریس کلب، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران اورجوائنٹ
سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران سمیت
شہربھرسےمختلف سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی۔
اس تقریب میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت خیبر
پختونخواہ کے علاقے لساں نواب ضلع مانسہرہ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں کثیر ٹیچر
حضرات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ٹیچرز کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں گرمیوں کی چھٹیوں میں فیضانِ نماز کورس اور اصلاحِ اعمال کورس
کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ
کابینہ نے میٹ اپ میں شریک ٹیچرز کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
میلسی شہر ضلع وہاڑی
میں شعبہ تعلیم کے تحت بعد نماز مغرب سنتوں بھرا بیان
10 مئی 2022 ء کو میلسی شہر ضلع وہاڑی میں شعبہ تعلیم کے تحت بعد نماز مغرب ایک مسجد
میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں (elite force ) کے نوجوان اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
سٹی بہاولپور شعبہ تعلیم ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے ”تقوی “ کے موضوع پر سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا
اور نوجوانوں کی دینی و سماجی اعتبار سے تربیت کی نیز حاضرین کو تحفے میں ماہنامہ فیضان مدینہ بھی پیش کیا گیا ۔(رپورٹ: محمد شیراز عطاری میٹرو پولیٹن سٹی بہاولپور
شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس انصاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ
میں 22 اپریل 2022ء بروز جمعہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم لاڑکانہ کے ڈویژن
ذمہ دار مولانا منصور احمد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول
کی تربیت کی نیز انہیں رمضانُ المبارک میں
کثرت سے عبادت کرنے اور خوب صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام صحبت پور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہو اجس میں مختلف اسکولوں کے ٹیچرز
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد فہد عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شعبہ تعلیم اور دعوتِ اسلامی کے ڈیجیٹل
ایپس کا تعارف کروایا نیز رمضانُ المبارک
کے آخری عشرے میں ہونے والے اعتکاف میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے ٹیچرز سے ملاقات کرتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
باڈھ سٹی لاڑکانہ میں ماہِ رمضان کے سلسلے میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اپریل 2022ء
بروز بدھ باڈھ سٹی لاڑکانہ میں ماہِ رمضان کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس،
ٹیچرز اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈویژن
ذمہ دار اویس رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 13 مئی 2022ء کو ایک ماہ کے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ شعبہ تعلیم کےڈویژن ذمہ دارمولانا منصور احمد عطاری مدنی نے شرکائے
اجتما ع کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا اور انہیں دعوتِ
اسلامی کی ایپلیکیشن دارالافتاء اہلسنت کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
19
اپریل 2022 ء کو شعبہ تعلیم کے تحت لاڑکانہ فیضان مدینہ میں افطار اجتماع ہوا جس
میں میڈیکل کالج کے اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے منسلک تقریبا 30 افراد نے شرکت کی ۔
افطار اجتماع
میں مبلغ دعوت اسلامی ذیشان مدنی نے ”علم دین کے فضائل “پرسنتوں بھرا بیان کیا جبکہ بعد مغرب شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا
منصور احمد مدنی نے حاضرین کی مزید تربیت کی۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم
لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس
)
یونیورسٹی
آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی واہ کینٹ میں
افطار اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی واہ کینٹ میں افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
کافی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے ’’ رمضان المبارک کےفضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا ئے اجتماع کو آخری عشرے میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے تربیتی
اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام لاڑکانہ
فیضان مدینہ میں عصر تا مغرب افطار اجتماع ہوا جس میں اسکول اور یونیورسٹی
کے طلبہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مغرب
کے بعد تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں طلباء
اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو آخری دس دن کے سنت اعتکاف کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
آئی بی
اے یونیورسٹی سکھر میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے پروفیسرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کی جانب سے آئی بی اے یونیورسٹی
سکھر میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے پروفیسرز سے مدنی عطیات کے حوالے سے ملاقاتوں کا
سلسلہ ہوا۔ اس سلسلہ میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی
کی دینی خدمات پر مشتمل ڈاکو مینٹری بتائی
اور ڈیجیٹل پین قراٰن پاک اور کنزالعرفان قراٰن پاک
تحفے میں پیش کئے۔
دوسری
جانب شام کو ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور کے ہاسٹل
میں افطار اجتماع ہوا جس میں خیرپور
ڈسٹرکٹ کے نگران نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں آخری عشرے کے اعتکاف کا ذہن دیا۔ کچھ اسٹوڈنٹس نے اعتکاف کی نیتیں
بھی کیں ۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)