دعوت اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے تحت عمر کوٹ یونیورسٹی کیمپس میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر کیمپس سے ملاقات کیں اور مشورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے ڈائریکٹر صاحب کو دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات پر بریفنگ دی اور شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے حوالے سے بتایا اور ان سے ایگریکلچر یونیورسٹی میں اجتماع میلاد کا کنفرم کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ طلباء و اساتذہ سے ملاقات کا طے ہوا نیز سیلاب متاثرین کے لئے یونیورسٹی کے ساتھ ملکر میڈیکل کیمپ لگانے اور کراچی فیضان مدینہ وزٹ پر گفتگو کا سلسلہ رہا۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)