شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جولائی 2022ء بروز پیر تحصیل شہداد کوٹ
لاڑکانہ ڈویژن میں فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار
کے کم و بیش 20 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی بنیادی
چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبے کے متعلقہ نگران مجلس، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران اور مدنی قافلے میں شرکت کرنے والے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے ”مدنی قافلوں کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں
مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
1:امیرِ
اہل ِسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی
قافلوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے پیغام کو پہلے کراچی پھر حیدرآباد، سندھ
اور پھر پنجاب اسی طرح ساری دنیا میں پہنچایا، مدنی قافلہ ساری دنیا میں دعوت ِاسلامی کو پہچانے
کا ذریعہ ہے، امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی قافلے کو دعوتِ اسلامی اور دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کے لئے ریڑھ کی
ہڈی کی حیثیت دیتے ہیں۔مدنی قافلے میں
بہت سی بھلائیاں ہیں بلکہ مدنی قافلہ مجموعَہ خیر ہے۔
2:مدنی
قافلے میں ہم سفر کر کے راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے کی سنت کو ادا کرتے ہیں۔اللہ کی راہ
میں سفر کرنا (دین سیکھنے، سکھانے اور دینِ اسلام کی بقا کے لئے سفر کرنا) انبیاء کا طریقہ جبکہ نیکی کی دعوت دینے
کے لئے سفرکرنا انبیائے کرام کی سنت ہے اور مدنی قافلے میں سفر کر کے اس
سنت پر عمل کرنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔
3:مدنی قافلے کی برکات میں سے ہے کہ باجماعت
نماز پڑ ھنے کی سعادت ملتی ہے اللہ نے
چاہا تو یہ عادت ساری زندگی بھی بنی رہے گی۔اعلیٰ حضرت اور شہزادۂ اعلیٰ حضرت کی عادت مبارکہ تھی کہ گھر تو گھر سفر میں بھی نماز کی پابندی کرتے تھے۔
4:نگران پاکستان مشاورت نے دعوت ِاسلامی کے آئی ٹی ڈیبارٹمنٹ کی ایپلی کیشن ”صراط الجنان فی تفسیر القرآن“ کا تعارف کروایا اور اس ایپ
کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے مزید دیگر قیمتی
مدنی پھولوں سے نوازا اور آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
16 جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے
تحت پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں قائم مدرسہ منور الاسلام
میں 12 دن کا فیضانِ قراٰن و حدیث کورس شروع کیا گیا جس میں قرب و جوار کے
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دار مولانا
منصور احمد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو کورس کی ابتدائی باتیں بتاتے ہوئے اُن
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔واضح رہے اس
کورس میں کم و بیش 30 اسلامی بھائیوں سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے بھی شرکت
کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل یزمان ضلع بہاولپور میں ٹیچرز کے درمیان ایک میٹ اپ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشنز اور کورسز کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کے لئے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“ شروع کروانے کے
متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کی تحصیل یزمان میں ٹیچرز اور
اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل یزمان
ضلع بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں
ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے
ہوئے انہیں راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں اور مدنی کورسز میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں جانے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل یزمان ضلع بہاولپور میں دعوتِ اسلامی کا
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
صوبۂ پنجاب پاکستان
کی تحصیل یزمان ضلع بہاولپور میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی
جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شامل تھے۔
اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم
احمد رضا خان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجو دعاشقانِ رسول کی دینی
و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسلامی تعیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
اس کے ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی کورسز کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر
ملتان میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی کورسز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت سادات
عطاری نےدورانِ مدنی مشورہ ملتان کے تعلیمی اداروں میں مختلف کورسز کروانے کے
حوالےسے چند اہم امور پر گفتگو کی اور
تحصیل و ٹاؤن کے تعلیمی اداروں میں زیادہ
سے زیادہ کورسز رکروانے کے اہداف دیئے۔
بعدازاں مدنی مشورے میں طے ہوا کہ شعبہ تعلیم کے
ذمہ داران تعلیمی اداروں کے مقامات فائنل کر کے شعبہ مدنی کورسز کو پیش کریں گے جبکہ
شعبہ مدنی کورسز کے سلیکٹڈ (selected) و سینئر معلمین ان مقامات پر کورسز کروائیں گے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یو ای ٹی لاہور کے انجینئرنگ اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز
اسلامی بھائیوں کی مدنی قافلے میں شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عاشقانِ رسول کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے راہِ
خدا عزوجل میں سفر کرتے رہتے ہیں جس میں انہیں اسلامی
تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یو ای ٹی لاہور کے انجینئرنگ
اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ 3 دن
پر مشتمل (10، 11 اور 12جون 2022ء) مدنی قافلے میں
سفر کیا۔
اس دوران امیرِ مدنی قافلہ انجینئر حافظ احمد
عطاری نے شرکا کو جدول کے مطابق فرض علوم اور سنتیں و آداب سکھائے۔مزید انہیں
دعوتِ اسلام کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:حسن
علی، یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں قافلہ اجتماع، کثیر
اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیسرز کی شرکت
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد G11 میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 جون 2022ء بروز اتوار قافلہ
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب پاکستان کے مختلف شہروں سے کثیر اسٹوڈنٹس،
ٹیچرز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبد
الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔بعد اجتماع کثیر عاشقانِ رسول 12 دن کے مدنی قافلے کےلئے سفر پر روانہ ہوئے۔(رپورٹ:محمد شیراز عطاری ڈسٹرکٹ بہاولپور،
میٹرولیٹن سٹی شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
حاصل پور ضلع بہاولپور میں واقع ملت گروپ آف
کالج میں سیکھنے سکھانے کاحلقہ
دعوتِ اسلامی کےزیرِا ہتمام 8 جون 2022ء بروز
بدھ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر حاصل پور ضلع بہاولپور میں واقع ملت گروپ آف کالج
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ٹیچرز سمیت کالج پرنسپل کی شرکت
رہی۔
دورانِ حلقہ بہاولپور ذمہ دار شعبہ تعلیم احمد
رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے گفتگوکرتے ہوئے 12 جون 2022ء اور 15
جولائی 2022ء کو سفر کرنے والے مدنی قافلے
کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے کالج میں شارٹ کورسز
کروانے کے متعلق کلام کیا جس پر کالج کے پرنسپل نے اپنے کالج میں کورسز کروانے کی
نیتیں کیں۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی
کی ڈیجیٹل ایپلیکیشز ڈاؤن لوڈ بھی کروائی۔(رپورٹ:محمد شیراز عطاری ڈسٹرکٹ بہاولپور ذمہ دار شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر بہاولپور میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 4 جون 2022ء بروز ہفتہ دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں بعد نمازِ
مغرب وہاں موجود اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شیراز
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی نیز 12 جون 2022ء اور 15 جولائی 2022ء کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلہ میں شرکت کرنے کی
نیتیں کروائیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عباد الرحمٰن عطاری اسلامیہ یونیورسٹی قافلہ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ اسلامک اسکول لاڑکانہ میں 27 مئی 2022 بروز
جمعہ شعبہ تعلیم کے تھت مدنی مشورہ کیا گیا جس میں ٹیچرز اور وہاں کے اسٹاف نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق
شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا منصور احمد مدنی عطاری نے اس مدنی
مشورے میں شرکت کی اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور سنتوں بھرا بیان کیا جس
میں راہ خدا میں سفر کرنے کی فضیلت پر گفتگو ہوئی اور ایک ماہ و 12 دن کے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے خوب اچھی
اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )