10 رجب المرجب, 1446 ہجری
حیدرآباد ڈویژن راشد آباد ٹنڈوالہ یار میں قائم ہنر فاؤنڈیشن میں اجتماع میلاد
Wed, 5 Oct , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کی جانب سے حیدرآباد ڈویژن راشد آباد ٹنڈوالہ یار میں قائم ہنر فاؤنڈیشن میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہواجس
میں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو سرکار ﷺ کی سیرت کے حوالے سے بتاتے ہوئے آپ علیہ اسلام کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے نماز کی
پابندی کرنے، سچائی کو اپنانے کا ذہن دیا۔ ساتھ ساتھ ماہ میلاد میں ہونے والے مدنی
مذاکروں کو سننے اور اجتماع میلاد میں آنے کی دعوت دی۔دعا صلوۃ و سلام کے
ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم حیدرآباد سٹی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )