10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے ہزارہ ڈویژن میں پاک آسٹریا یونیورسٹی میں ہیڈ
آف کیمیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر
رضوان سے اجتماع میلاد کے سلسلے میں ملاقات کی۔
دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر
بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے
ہوئے ان خدمات کو سراہا۔بعدازاں یونیور سٹی میں اجتماع میلاد رکھنے پر بھی مشاورت ہوئی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )