10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی فتح محمد مری سے مولانا عبدالوہاب عطاری نگران
مجلس شعبہ تعلیم پاکستان کی میٹنگ ہوئی۔
دوران میٹنگ عبدالوہاب عطاری نے انہیں حالیہ سیلاب میں سیلاب متاثرین
کے لئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے کئے جانے والے کاموں پر تفصیلی بریفنگ
دی اور فلڈ ریلیف کے بارے میں بتاتے ہوئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد میلاد پروگرام کےسلسلے میں وی سی صاحب سے بات چیت کا سلسلہ بھی رہا جس پر انہوں نے اس حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )