دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حب میں شعبہ تعلیم قلات ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد رفیق بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حب رحمت اللہ لاسی سے ملاقات کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ
اسلامی جمال عطاری نے انہیں دعوتِ
اسلامی کا تعارف اور دینی و فلاحی کاموں
سے آگاہ کیا نیز دعوت اسلامی کے زیرِا
ہتمام ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مزید ذمہ دار نے آفیسرز کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، مدنی کورسز میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں تحصیل شہداد کوٹ میں شعبہ تعلیم
کےتحت ”فیضان قرآن و حدیث کورس “ کا اختتام ہوا ، اس کورس میں شرکا کو قرآن و حدیث
کے بنیادی اور اسلامی اخلاق و آداب کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی نیز کورس میں
شریک ہونے والے عاشقان رسول کو سرٹیفیکٹ
اور تحائف بھی پیش کئے۔ (رپورٹ: منصور احمد مدنی ، شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت تحصیل
واڑہ ، لاڑکانہ میں ”فیضان قرآن و حدیث کورس “کا اہتمام کیا گیاجس میں کم وبیش 22
طلبہ نے داخلہ لیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی
بنیادی چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم حیدرآباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ روز شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ تعلیم ، ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ، ٹاؤن ذمہ دار سمیت لاہور کے بڑے تعلیمی اداروں کے ہیڈز نے شرکت کی ۔
نگران شعبہ تعلیم نے مدنی مشورے میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ”فیضان قرآن
وحدیث کورس “ کے حوالے سے گفتگو کی اور
انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ 8،9،10محرم
الحرام کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز نگران مجلس شعبہ تعلیم کی لاہور میں شخصیات سے
ملاقات ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق نگران مجلس شعبہ تعلیم نے
لاہور کے ”unique
group of academies“ کے
ڈائریکٹر ، پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی۔
نگران مجلس نے دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا
تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت
دی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
نوشہرہ میں ”فیضان قرآن و حدیث کورس “کے اختتام پر تجہیز و تکفین اجتماع کا
سلسلہ
دعوت اسلامی
کے شعبہ تعلیم کے تحت ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں
”فیضان قرآن و حدیث کورس “کے اختتام پر
تجہیز و تکفین اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع پاک
میں مبلغ دعوت اسلامی نے تجہیز و تکفین کے بنیادی مسائل پر گفتگو کی اور کفن کاٹنے
و پہنانے کا مسنون طریقہ پریکٹیکل کر کے دکھا یا نیز حاضرین کو دعوت اسلامی کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے
میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ روز فیروز پورروڈ، لاہور میں شعبہ تعلیم کے
تحت Aspire
College” “میں پروفیسرز کے لئے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں کالج کے ہیڈز ،
پروفیسرز و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔
اس سیمینار
میں نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے
”characteristics of a good teacher “ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے نیز دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا
ذہن دیا نیز پروفیسرز کو ”characteristics
of a good teacher “ پر تحائف و ایوارڈبھی دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں
گوجرانوالہ میں احیائے سنت و نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے عاشقان رسول کا مدنی
قافلہ مختلف مقامات کا سفر کیااور نیکی کی
دعوت پیش کی ۔
مدنی قافلے میں عاشقان رسول نے لوگوں کی اصلاح
کے لئے مسجد درس ، چوک درس دیئے اور علاقے کے اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات کی نیز
مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں نے ” Numl ICT, UET
Peshawar, UOL ICT, Punjab University Lahore “کے ہیڈز اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات کی اور
انہیں اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
اس کے علاوہ Islamia University Islamabad,
UOL ICT” “کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ ٹریننگ سیشنز
اور کورسز کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
میٹروپولیٹن
حیدرآباد میں مختلف مقامات پر ”فیضان قرآن وحدیث کورس “ کا آغاز
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میٹروپولیٹن حیدرآباد میں مختلف مقامات پر
”فیضان قرآن وحدیث کورس “ کا آغاز کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی بنیادی
چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم
حیدرآباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں لاڑکانہ
سچل میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 12 دن کا ”فیضان قرآن وحدیث “کورس کا
اہتمام کیا گیا ہے جس میں 20 کے قریب طلبہ نے شرکت کی ۔
اس کورس میں
بچوں کو اسلام کی بنیادی باتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
بھی تربیت کی جائے گی ۔(رپورٹ:منصور احمد عطاری ، ذمہ دار شعبہ تعلیم لاڑکانہ
ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
لاڑکانہ میں
قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت بیان
25
جولائی 2022 ء بروز پیر لاڑکانہ میں قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل میں شعبہ تعلیم دعوت
اسلامی کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد مدنی نے نماز عصر کے بعد یونیورسٹی کے
طلبہ میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔
اس کے علاوہ
مولانامنصور نے ہاسٹل کے deputy provost سے ملاقات کی اور دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کا تعارف کروایا نیز
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں
نے آئندہ ماہ3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: منصور احمد مدنی ، لاڑکانہ
ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
جیکب آباد میں
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 12 دن کا فیضان قرآن وحدیث کورس کا اہتمام
پچھلے دنوں
گڑھی خیرو،ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 12 دن کا فیضان
قرآن وحدیث کورس شروع کیا گیا جس میں کم و بیش 20 طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔
اس کورس میں
تحصیل گڑھی خیرو کے نگران و دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: منصور احمد
مدنی ، لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)