پچھلے دنوں  جامشورو ، سندھ میں شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار راؤ جنید عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے سندھ یو نیورسٹی جامشورو کے فکلٹی کراپ پروڈکشن کے چیئرمین قمرالدین جوگی ، ڈاکٹر ظہیر انجینئر ، ڈاکٹر مبین لودھی اور دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے ما ہ ِربیع الاول میں یونیورسٹی میں میلاد مصطفی ﷺ و اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے مشورہ کیا نیز یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ذمہ داران نے ملاقات کی اور ان میں نیکی کی دعوت ، درس وبیان کا سلسلہ بھی ہوا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ لودھراں ، تحصیل کہروڑپکا میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دارارشد مدنی عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے تعلیمی اداروں  بالخصوص کالجز کا دورہ کیا ، جہاں کالج کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز ، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات بیان کیں ، ساتھ ہی شعبہ تعلیم میں کی جانے والی خدمات کو بھی بیان کیا جس پر ڈائریکٹرز و پرنسپلز نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ لودھراں ڈویژن ملتان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


22 ستمبر 2022ءکو  گورنمنٹ ڈگری کالج نیوکراچی ٹاؤن میں عرس اعلی حضرت و استقبال ربیع الاول کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے طلبا لیکچرارز، پروفیسرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مہشید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹ کو اعلحضرت کی سیرت کے حوالے سے بتایا نیز ماہ میلاد کا استقبال کس طرح کرنا ہے اس کے حوالے سے ان کی ذہن سازی کی۔ مزید اسٹاف سے دینی کاموں کے حوالے سے مشورہ بھی ہوا جس پر اسٹاف نے نیک نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام لساں نواب میں میلاد اجتماعات کے تعلق سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہاجس میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے (گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول، پاکستان پبلک اسکول،تکبیر ماڈل اسکول اورتناول پبلک اسکول) کے پرنسپل اور آنر سے ملاقاتیں کیں ۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے دوران ملاقات اسکول اتھارٹی کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی فلاحی خدمات پر معلومات دیں اور ماہ ربیع النور میں بچوں کو پیارے آقا ﷺ کی سیرت سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے اجتماع میلاد کی تاریخیں طے کی جس پر اسکول اتھارٹی نے اظہار مسرت کیا۔(رپورٹ: لساں نواب شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ڈگری کالج عمر کوٹ کے طلبا میں استقبال ماہ میلاد و عرس اعلیٰ حضرت پر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر طلبا کی شرکت ہوئی۔

صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے ’’سیرت اعلیٰ حضرت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور طلبا کو عشق رسول سے بھرے واقعات بتاکر درودِ پاک پڑھنے ، نمازوں کی پابندی کرنے نیز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں کالج عملے سے ملاقات پر ماہ میلاد اجتماع کی تاریخ بھی کنفرم کی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے  شعبہ تعلیم کی جانب سے پچھلے دنوں عمرکوٹ کے ایک کالج میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں کالج پروفیسر و اسٹاف نے شرکت کی۔

صوبائی ذ مہ دار نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبہ ایف جی آر ایف کی کاوشوں کے بارے میں بتایا نیز اسکول میں تربیتی سیشن منعقد کرنے کا ذہن دیا جس پر ماہ میلاد اجتماع باقاعدہ ایک منظم انداز میں کرنے کا طے ہوا۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کئے۔

بعد ازاں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ داران کو مدرستہ المدینہ بالغان کے صوبائی ذمہ دار کے ساتھ اداروں اور ہاسٹلز میں اسلامی بھائیوں کے مدارس شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے تحت عمر کوٹ یونیورسٹی کیمپس میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر کیمپس سے ملاقات کیں اور مشورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے ڈائریکٹر صاحب کو دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات پر بریفنگ دی اور شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کے حوالے سے بتایا اور ان سے ایگریکلچر یونیورسٹی میں اجتماع میلاد کا کنفرم کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ طلباء و اساتذہ سے ملاقات کا طے ہوا نیز سیلاب متاثرین کے لئے یونیورسٹی کے ساتھ ملکر میڈیکل کیمپ لگانے اور کراچی فیضان مدینہ وزٹ پر گفتگو کا سلسلہ رہا۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں عمر کوٹ میں صوبائی ذمہ دار نے مونو ٹیکنیکل کالج کا وزٹ کیا اور وہاں پرنسپل سے ملاقات کی۔ٹیکنیکل کالج میں طلبامیں دینی کاموں پر گفتگو اور ماہانہ سیشن پر بات چیت کی۔

صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے پرنسپل صاحب کو پلانٹیشن اور حالیہ سیلاب کی صورتحال میں شعبہ ایف جی آر ایف کی اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں بتایا جس پر پرنسپل صاحب نے سیلاب ریلیف کے کاموں کو سرا ہا۔آخر میں انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم انٹیرئیر سندھ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شعبے کی سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی پر گفتگو کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس میں ڈویژن وائز اسٹوڈنٹس اجتماعات کرنا، یونیورسٹیز میں دینی کام کرنا اور بالخصوص اجتماعِ میلاد کرنا شامل تھا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور پنجاب میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ عبدالوہاب عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ملتان ڈویژن شعبہ تعلیم کی پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں شعبہ تعلیم کا مدنی مشورہ منعقد  ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ عبدالوہاب عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نےذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ تعلیم پنجاب سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی نیز شعبہ تعلیم کی نمایاں کارکردگی پر نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)