23
نومبر 2022 ء کو پشاور میں قائم ابَّاسِیَنْ
یونیورسٹی پشاور میں اسلامک سوسائٹی کے زیر
اہتمام ایک سیمینار بنام ’’سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماور
ہماری نوجوان نسل‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، فیکلٹی
ممبرز ، رجسٹرار ، ڈپٹی رجسٹرار نے شرکت کی۔
سیمینار
میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار عبدالوہاب عطاری نے’’ سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکو اس کے مطابق اپنے زندگی کے دنوں کو
گزارنے کا ذہن دیا اور موجودہ سوشل میڈیا اور دیگر برائیوں سے بچتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔اس کے
علاوہ عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(
رپورٹ : محمد اظہر سعید عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم خیبرپختونخواہ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )