22 نومبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت یونیورسٹی آف پشاور میں ”سیرت سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بار گاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس سیمینار میں نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)