شعبہ
تعلیم انٹرئیر سندھ کے مختلف اسکولز و کالجزمیں
ہونے والے ٹریننگ سیشن کی جھلکیاں
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت عمر کوٹ سٹی میں قائم ڈگری کالج میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے’’ کردار سنوارنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فکر ِآخرت کا ذہن دیتے ہوئے طلبہ واساتذہ کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا تعارف
پیش کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھانے کا ذہن
دیا۔ اس کے علاوہ تھر میں FGRF کےتحت پانی کے پلانٹ اور حالیہ
سیلاب کی صورت میں ریلیف کے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
٭بعد
ازاں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے مونوٹیکنیکل
کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز صاحبان سے ملاقات کی جس میں ان کو دعوت ِاسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتاتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ اصلاحی رسائل پیش کئے۔
٭دوسری
جانب ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کے شہر پتھورو میں واقع ڈگری کالج میں بھی ٹریننگ
سیشن کا سلسلہ رہا جس میں صوبائی
ذمہ دار جنید عطاری نے’’اخلاقیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو
سنّتِ مصطفے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپناتے ہوئے ہم معاشرے میں کس طرح اچھے افراد بنا سکتے ہیں اس سلسلے میں مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ساتھ انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل اپلیکیشن کا تعارف بھی پیش کیا۔
٭اس
کے علاوہ ڈگری کالج کے پرنسپل صاحب کے آفس
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
تمام پروفیسرز نے شرکت کی۔ صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کی ڈاکیومنٹری دیکھائی
اور FGRF ریلیف کے کاموں کا تعارف پیش کیااور ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے صوبائی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس کو پرنسپل صاحب نے قبول کیا۔
٭اسی
طرح صوبائی ذمہ دار نے پتھورو میں قائم ہائی اسکول
کے اساتذہ کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے آفس دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور
مختلف فرض علوم پر مشتمل کورسز کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسکول طلبہ کے درمیان شارٹ کورسز کروانے کا ذہن
دیاجس پر پرنسپل واساتذہ نے اس معاملے میں تعاون کرنے کی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ:رمضان رضا عطاری)