31 اکتوبر 2022ء بروز پیر تعلیمی اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دار غلام محمد عطاری نے شاہین کالج شنکیاری مانسہرہ میں پرائیویٹ ایسوسی ایشن KPK کے سیکرٹری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار نے سیکرٹری کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کا تعارف و دیگر ایکٹیوٹیز بیان کرتے ہوئے انہیں کڈز مدنی چینل سمیت مختلف ایپلیکیشنز کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے تعلیمی اداروں میں ٹیچرز کے درمیان اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر سیکرٹری سے مشاورت کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم نومبر 2022ء بروز منگل صوبۂ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بفہ پکھل میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ٹیچرز اور ڈی ای او بفہ پکھل نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار یاسر عادل عطاری نے”بچوں کی تربیت کیسے کی جائے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ٹیچرز کو اپنے کردار سے بچوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام محمد عطاری شعبہ تعلیم ہزارہ ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ننکانہ ڈسٹرکٹ کے اسپائر کالج موڑکھنڈا میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے اس اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ربیع الاول کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پرنسپل سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز پرنسپل نے بہت جلد اپنے اسٹاف کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سپیریئر کالج ننکانہ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میلاد شریف کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پرنسپل سے اُن کے آفس میں میٹنگ کی جس میں انہوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز پرنسپل نے بہت جلد اپنے اسٹاف کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کالج ننکانہ میں اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میلاد شریف کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پرنسپل سے اُن کے آفس میں میٹنگ کی جس میں انہوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز پرنسپل نے بہت جلد اپنے اسٹاف کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام سیالکوٹ میڈیکل کالج میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ایڈمنسٹریشن اور اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس محفلِ میلاد میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ”نبیِ پاک ﷺ کی سیرت پر عمل کرنا کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ محمد   ثوبان عطاری نے شرکائے محفل کو حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں واقع گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں کالج کے عاشقانِ رسول شریک تھے۔

تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول ﷺ کے بعد محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اس کی اہمیت پر عاشقانِ رسول کی تربیت کی نیز اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں کالج کے پرنسپل کی جانب سے محمد ثوبان عطاری کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز کیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا ﷺ کی تعریف میں نعت شریف پڑھی، بعدازاں ہیڈ آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان عبد الوہاب عطاری نے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ڈائریکٹر آف کالج سے ملاقات کی اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ڈائریکٹر صاحب نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں UMT (یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی) سیالکوٹ کیمپس میں فیکلٹی کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اس اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ شعبہ تعلیم کے نگرانِ میٹرو سٹی سیالکوٹ حاجی فاروق عطاری نے ”دیدارِ مصطفیٰﷺ کی طلب“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو سرکارِ دوعالم ﷺ کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سپیریئر کالج تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذارنۂ عقیدت پیش کیا، تلاوت ونعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سورۃ الحجرات کی تشریح بیان کرتے ہوئے اپنے کردار کو سنوارنے کے متعلق شرکا ئے اجتماع کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام تحصیل ظفروال ضلع نارووال میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم سلطان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 اکتوبر 2022ء بروز پیر شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور کے ڈیرہ بکھا ہائی اسکول میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم کے بہاولپور ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے ”اخلاقِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنے اخلاق کو سنوارنے کا ذہن دیا۔

بعدِ اجتماع ٹیچرز حضرات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مختلف امور پر شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عباد الرحمٰن عطاری یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)