شعبہ
تعلیم انٹرئیر سندھ کے مختلف اسکولز و کالجزمیں
ہونے والے ٹریننگ سیشن کی جھلکیاں
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت عمر کوٹ سٹی میں قائم ڈگری کالج میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے’’ کردار سنوارنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فکر ِآخرت کا ذہن دیتے ہوئے طلبہ واساتذہ کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا تعارف
پیش کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھانے کا ذہن
دیا۔ اس کے علاوہ تھر میں FGRF کےتحت پانی کے پلانٹ اور حالیہ
سیلاب کی صورت میں ریلیف کے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
٭بعد
ازاں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے مونوٹیکنیکل
کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز صاحبان سے ملاقات کی جس میں ان کو دعوت ِاسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتاتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ اصلاحی رسائل پیش کئے۔
٭دوسری
جانب ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کے شہر پتھورو میں واقع ڈگری کالج میں بھی ٹریننگ
سیشن کا سلسلہ رہا جس میں صوبائی
ذمہ دار جنید عطاری نے’’اخلاقیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو
سنّتِ مصطفے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپناتے ہوئے ہم معاشرے میں کس طرح اچھے افراد بنا سکتے ہیں اس سلسلے میں مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ساتھ انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل اپلیکیشن کا تعارف بھی پیش کیا۔
٭اس
کے علاوہ ڈگری کالج کے پرنسپل صاحب کے آفس
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
تمام پروفیسرز نے شرکت کی۔ صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کی ڈاکیومنٹری دیکھائی
اور FGRF ریلیف کے کاموں کا تعارف پیش کیااور ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے صوبائی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس کو پرنسپل صاحب نے قبول کیا۔
٭اسی
طرح صوبائی ذمہ دار نے پتھورو میں قائم ہائی اسکول
کے اساتذہ کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے آفس دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور
مختلف فرض علوم پر مشتمل کورسز کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسکول طلبہ کے درمیان شارٹ کورسز کروانے کا ذہن
دیاجس پر پرنسپل واساتذہ نے اس معاملے میں تعاون کرنے کی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ:رمضان رضا عطاری)
میرواہ
گورچانی میں قائم مڈل اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
16دسمبر
2022ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سےپاکستان کے علاقے میرواہ گورچانی میں قائم مڈل
اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں اساتذہ و ہیڈ ماسٹر نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبہ
تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ہر
ہفتہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی اور میرواہ
گورچانی میں ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔آخر میں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل تحفتاً پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم میرپورخاص،
کانٹینٹ: رمضان رضا)
سکھر آئی
بی اےکیمپس میرپورخاص میں انجینئر ڈاکٹر
محمد عاصم سمیجو سے ملاقات
شعبہ
تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں سکھر IBAکیمپس میرپورخاص
میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری و ڈویژن ذمہ دار شاہ زیب عطاری نے کیمپس انجینئر ڈاکٹر محمد عاصم سمیجو سے ملاقات
کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر محمد عاصم
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکی
دینی و فلاحی خدمات پر مشتمل ڈاکیومنٹری دیکھائی
اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے
نیک نیت کا اظہار کیا۔آخر میں شعبہ FGRF کی جانب سے ڈاکٹر محمد عاصم کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفہ میں پیش کی گئی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم میرپورخاص، کانٹینٹ:
رمضان رضا)
علاقہ نشاط کالونی میں قائم لاہور کینٹ پبلک ہائی
اسکول میں ٹیچرز کے درمیان سیشن
دنیا بھر کے مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےکے لئے پچھلے
دنوں لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں قائم
LCPHS (لاہور کینٹ پبلک ہائی اسکول) میں ایک سیشن منعقد ہوا۔
اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود ٹیچرز کے درمیان ”استاد کے
کردار اور کسٹمر کئیر سینٹر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ
بیان ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
19
نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی شعبہ تعلیم کے تحت سرگودھا میں گورنمنٹ خالقیہ ہائی
اسکول میں ویکینڈ غسل کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے تمام اسٹوڈنٹس و اسٹاف نے شرکت کی ۔
یہ
کورس ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دارمحمد ہارون عطاری نے کروایا جس میں اسکول کے طلبہ کو
غسل کے فرائض و غسل کا طریقہ سکھایا نیز دینِ اسلام کی مزید بنیادی تعلیمات سے بھی
آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔ (رپورٹ:
محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے
تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سمہ سٹہ میں میلاد اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے نگران
بہاولپور میٹروپولیٹن حافظ عبد الرؤف عطاری نے ”کامیاب کون“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول سمہ
سٹہ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں ٹیچرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سندھ کے شہر شہداد پور میں قائم میمن اکیڈمی کالج میں محفلِ میلاد کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سندھ کے شہر شہداد پور میں قائم میمن اکیڈمی کالج میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں
اسٹوڈنٹس، مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی شمسی، پرنسپل اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک
اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ”اخلاقِ مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
9نومبر
2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پوسٹ کالج منڈی یزمان میں میلاد اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ تعلیم (دعوت
اسلامی)
عبد الوہاب عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم
بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں عبد الوہاب عطاری نے اسٹوڈنٹس کو فیضان آن
لائن اکیڈمی کا تعارف بھی پیش کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے پچھلے دنوں گورنمنٹ
ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل
اور اساتذہ نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں شعبہ تعلیم گوجرانوالہ
ڈویژن کے ذمہ دار نے ’’ باطنی گناہوں کے بارے میں معلومات‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اساتذہ کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس کے مطابق اپنی اور اسٹوڈیٹس کی تربیت کرنے
کی ترغیب دلائی ۔مزید انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ (
رپورٹ : علی حسن شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اسپائر کالج منڈی
بہاؤالدین میں محفلِ میلاد کا سلسلہ ہوا جس
میں پرنسپل، پروفیسرز اور طلبہ شریک ہوئے۔
محفلِ
میلاد کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآنِ
کریم و نعتِ رسول علیہ
السلام
سے کیا گیا پھر مبلغِ دعوت ِاسلامی نے ’’ سیرتُ
النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فکرِ
آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو اپنی زندگی کے شب و روز دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا اور گڈز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(
رپورٹ : علی حسن شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
21
اکتوبر 2022ء کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ
کالج منڈی بہاؤالدین میں اجتماعِ میلاد منعقد ہوا جس میں پرنسپل، پروفیسرز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تلاوت و نعتِ رسول مقبول کے بعد’’
سیرتِ رسول عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ
بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی
کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز حاضرین کو ہر ہفتہ مدنی چینل کا اہم سلسلہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے وقتاً فوقتاً چلنے والے
علم دین کے دیگر پروگرامز بھی دیکھنے کی دعوت دی۔ (
رپورٹ : علی حسن شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )