دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام خیرپور میرس شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں  سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں BBAڈیپارٹمنٹ کے اسٹوڈینٹس نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسٹوڈینٹس کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آگاہی حاصل کرنے کے سلسلے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دینی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔مزید شاہ عبدالطیف یونیورسٹی سکھر شہر کے اسٹوڈنٹ میں بھی اس طرح کے سیشن رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم انٹرئیر سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 نومبر 2022ء کو قائد عوام یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ سندھ کیمپس میں سیمینار کا اانعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی انتظامیہ، ٹیچرز، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے Learner's Psychologyکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کودنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


26 نومبر 2022ء  بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خواجہ آباد سکیسر تحصیل سرگودھا میں کورس بنام نماز کی 6 شرائط منعقد کیا گیا جس میں اسکول کالج کے طلبہ اور چند دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ہارون عطاری نے ’’نماز کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کو نماز کی 6 شرائط ان کی وضاحت کے ساتھ سمجھائی۔ بعدازاں دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 25 نومبر 2022ء بروز جمعۃُ المبارک گورنمنٹ ہائی اسکول میر احمد شیر گڑھ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا پنجاب پاکستان میں ویکنڈ وضو کورس ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس و اساتذہ نے شرکت کی۔

شعبہ مدنی کورسز تحصیل ذمہ دار مولانا شان گلزار مدنی نے طلبہ کو با وضو رہنے کے فضائل بتاتے ہوئے وضو کےفرائض اور سنتیں یاد کروائی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو قراٰ نِ پاک کی تلاوت کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اپنی زندگی دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق گزارنے اور گڈز مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


26 نومبر 2022ء  کوشعبہ مدنی کورسز کے تعاون سے شعبہ تعلیم ذمہ داران نے سرگودھا شہر میں قائم گورنمنٹ خالقیہ ہائی ا سکول سرگودھا میں ویکنڈ نماز کورس کروایا جس میں اسکول کے تمام اسٹوڈنٹس و اسٹاف نے شرکت کی ۔

نماز کورس میں ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے طلبہ کو نماز پڑھنے کے فضائل بتائے اورنماز کی 6 شرائط یاد کرواتے ہوئے نماز کے مسائل سکھائے اور برائیوں سے بچتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


23 نومبر 2022 ء کو پشاور میں قائم ابَّاسِیَنْ یونیورسٹی پشاور میں اسلامک سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک سیمینار بنام ’’سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماور ہماری نوجوان نسل‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، فیکلٹی ممبرز ، رجسٹرار ، ڈپٹی رجسٹرار نے شرکت کی۔

سیمینار میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار عبدالوہاب عطاری نے’’ سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکو اس کے مطابق اپنے زندگی کے دنوں کو گزارنے کا ذہن دیا اور موجودہ سوشل میڈیا اور دیگر برائیوں سے بچتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔( رپورٹ : محمد اظہر سعید عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم خیبرپختونخواہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


22 نومبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت یونیورسٹی آف پشاور میں ”سیرت سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بار گاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس سیمینار میں نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت عمر کوٹ سٹی میں قائم ڈگری کالج میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے’’ کردار سنوارنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور فکر ِآخرت کا ذہن دیتے ہوئے طلبہ واساتذہ کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تھر میں FGRF کےتحت پانی کے پلانٹ اور حالیہ سیلاب کی صورت میں ریلیف کے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

٭بعد ازاں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے مونوٹیکنیکل کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز صاحبان سے ملاقات کی جس میں ان کو دعوت ِاسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتاتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ اصلاحی رسائل پیش کئے۔

٭دوسری جانب ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کے شہر پتھورو میں واقع ڈگری کالج میں بھی ٹریننگ سیشن کا سلسلہ رہا جس میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری نے’’اخلاقیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو سنّتِ مصطفے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپناتے ہوئے ہم معاشرے میں کس طرح اچھے افراد بنا سکتے ہیں اس سلسلے میں مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ساتھ انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل اپلیکیشن کا تعارف بھی پیش کیا۔

٭اس کے علاوہ ڈگری کالج کے پرنسپل صاحب کے آفس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تمام پروفیسرز نے شرکت کی۔ صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کی ڈاکیومنٹری دیکھائی اور FGRF ریلیف کے کاموں کا تعارف پیش کیااور ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے صوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس کو پرنسپل صاحب نے قبول کیا۔

٭اسی طرح صوبائی ذمہ دار نے پتھورو میں قائم ہائی اسکول کے اساتذہ کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے آفس دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختلف فرض علوم پر مشتمل کورسز کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسکول طلبہ کے درمیان شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیاجس پر پرنسپل واساتذہ نے اس معاملے میں تعاون کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ:رمضان رضا عطاری)


16دسمبر  2022ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سےپاکستان کے علاقے میرواہ گورچانی میں قائم مڈل اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں اساتذہ و ہیڈ ماسٹر نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ہر ہفتہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی اور میرواہ گورچانی میں ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔آخر میں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل تحفتاً پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم میرپورخاص، کانٹینٹ: رمضان رضا)


شعبہ تعلیم  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں سکھر IBAکیمپس میرپورخاص میں صوبائی ذمہ دار جنید عطاری و ڈویژن ذمہ دار شاہ زیب عطاری نے کیمپس انجینئر ڈاکٹر محمد عاصم سمیجو سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر محمد عاصم کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکی دینی و فلاحی خدمات پر مشتمل ڈاکیومنٹری دیکھائی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک نیت کا اظہار کیا۔آخر میں شعبہ FGRF کی جانب سے ڈاکٹر محمد عاصم کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفہ میں پیش کی گئی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم میرپورخاص، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےکے لئے پچھلے دنوں لاہور کے علاقے نشاط کالونی  میں قائم LCPHS (لاہور کینٹ پبلک ہائی اسکول) میں ایک سیشن منعقد ہوا۔

اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود ٹیچرز کے درمیان ”استاد کے کردار اور کسٹمر کئیر سینٹر“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی شعبہ تعلیم کے تحت سرگودھا میں گورنمنٹ خالقیہ ہائی اسکول میں ویکینڈ غسل کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے تمام اسٹوڈنٹس  و اسٹاف نے شرکت کی ۔

یہ کورس ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دارمحمد ہارون عطاری نے کروایا جس میں اسکول کے طلبہ کو غسل کے فرائض و غسل کا طریقہ سکھایا نیز دینِ اسلام کی مزید بنیادی تعلیمات سے بھی آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)