6 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلام
آباد G10
میں قائم ایک ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں ٹیچرز
ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
ادارے کے سی ای او بورڈ آف گورنرز، ڈائریکٹرز سمیت مختلف اداروں کے پرنسپلز اور ان کے ٹیچرز نے
شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں نگران مجلس شعبہ تعلیم نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں معاشرے کی اصلاح اور طلبہ کے اخلاق و کردار میں بہتری کیلئے
ایک استاذ کے کردار کے تعلق سے تربیتی نکات بتائے نیز اساتذہ کو اس تعلق سے اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن
بھی دیا ۔مزید نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں
آنے کی دعوت دی جس
پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)