4 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے نگران مجلس شعبہ تعلیم( پاکستان )نے شعبہ تعلیم ذمہ دا ر کے ہمراہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی
اسلام آباد کا دورہ کیا۔
جہاں وائس پریزیڈنٹ نبی بخش جمانی سے ملاقات کی، دوران ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور اصلاح اُمّت کیلئے کی جانے والی
کوششوں سے آگاہ کیا نیز ان کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیاجس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
تعاون کرنے کی اچھی نیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)