21
فروری 2023ء کو شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد مشہید عطاری نے بے نظیر بھٹو
یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا جہاں
یونیورسٹی کے لیکچرار سر شاہجہان کھوکھر
اور سر عبد الرحیم سے ملاقات کی۔
اس
ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اوردعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعات میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز 26 فروری
2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپورٹ:
محمد مشہید عطاری ، شعبہ تعلیم / کانٹینٹ
: محمد مصطفیٰ انیس)
پچھلے دنوں پنجاب کے شہر شرقپور شریف میں شعبہ
تعلیم (دعوت اسلامی)کےتحت جمیل میرج ہال میں ٹیچرز اجتماع منعقد ہوا جس میں شرقپور
شریف کے ٹیچرز سمیت ذمہ داران نے شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے شرکا
کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں بچوں کی تعلیم و تربیت احسن انداز میں کرنے اور تعلیمی نظام کو شریعت کے مطابق کرنے کاذہن
دیانیز دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کے
شعبہ جات کی دینی و تعلیمی خدمات بھی بیان کیں ۔ (رپورٹ: عبد الوہاب عطاری ،
شعبہ تعلیم / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
مورخۂ
9 فروری 2023ء کو صوبہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ نصیرآباد میں قائم
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں ایجوکیشنل
سیمینار منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور
ٹیچرز نے شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم صوبہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار
محمد فہد عطاری نے طلبہ اور ٹیچرز کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو نیک و جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ : شعبہ
تعلیم صوبہ بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
09 فروری 2023ء کو سرگودھا میں گورنمنٹ
خالقیہ ہائی اسکول میں دعوت اسلامی کی جانب سے سنتوں بھرا بیان کا اہتمام کیا گیا جس
میں اسکول کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی۔
ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے اسمبلی کے دوران
”اچھے دوست “کے موضوع پر بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت پیش کی۔بعد بیان
اسکول کے ہیڈماسٹر و ٹیچرز سے ملاقات کی ، دوران ملاقات 21 فروری 2023ء کو ہونے
والے اجتماع اور ذہنی آزمائش سیمی فائنل
میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ:
محمد ہارون عطاری ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے یکم فروری 2023 ءبروز بدھ یو اِی ٹی لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے ذمہ دار سید عاصم عطاری نے ا
سٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات سید
عاصم عطاری نے اسٹوڈنٹس کو خدمتِ دین کا
ذہن دیتے ہوئے ہاسٹل سطح پر ذمہ داران کی
تقرری کی اور یونیورسٹی میں دینی کاموں کو
مزید بڑھانے کی حوالے سے طلبہ سے تبادلہ
خیال کیاجس پر انہوں نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔(رپورٹ : حسن
علی عطاری، یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام25 جنوری 2023ء کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں قائم مسجد میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل سمیت
30 اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔
سحری اجتماعِ میں طلبہ نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’نفل
روزوں کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو نفل
روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ
ازیں شرکائے اجتماع نے سحری کی جبکہ اذانِ
فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے اہلِ محلہ کو جگایا
اور بعد نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے قرآنِ پاک کی چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ
پاک کا اختتام ہوا ۔(رپورٹ : ڈسٹرکٹ نگران قاری مزمل عطاری، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
کیڈٹ کالج اوکاڑہ کا دورہ،
پرنسپل پرو فیسر عامر رؤوف اور پروفیسر حافظ نوید حسین سے ملاقات
14 جنوری 2023ء
بروز ہفتہ شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل پرو فیسر عامر رؤوف، پروفیسر حافظ نوید حسین اور ایجوڈینٹ
سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ
شعبہ عبد الوہاب عطاری نے پرنسپل سمیت وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو شعبہ
تعلیم کی دینی خدمات کے بارے میں بتایانیز انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے علاوہ دیگر
شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی دی۔
علاوہ ازیں پرنسپل پرو فیسر عامر رؤوف نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
خدمات کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے زیرِ اہتمام 10 جنوری 2023ء بروز منگل 42 شمالی گل والہ سرگودھا میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول میں ویکینڈ
نماز کورس کا انعقاد ہوا جس
میں اسکول کے تمام اسٹوڈنٹس اور اساتذہ نے
شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’ نماز پڑھنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیااور طلبہ کو نماز پڑھنے کے شرعی مسائل
بتائے۔مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے بچوں کو
کڈزمدنی چینل دیکھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: محمد ہارون عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی
کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پروفیسرز سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭یونیورسٹی
میں دعوتِ اسلامی کےتحت ذمہ داران کا
تقرر۔
٭پروفیسرز
کی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت۔
٭یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سیکھنے سکھانے کے حلقے قائم کرنا۔
بعدازاں وہاں موجود
پروفیسرز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
اور مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا گریجویٹ
کالج مظفر گڑھ کے پروفیسرز کا وزٹ
گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا
گریجویٹ کالج مظفر گڑھ کے پروفیسرز نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے
انکا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف
ڈیپارٹمنٹس مدنی چینل ، شعبہ تراجم، فیضان آن لائن اکیڈمی اور المدینۃ
العلمیۃ کا تعارف کرواتے ہوئے وزٹ کروایا
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پروفیسرز
سے تأثرات بھی لئے۔ (رپورٹ : شعبہ
تعلیم/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ روز ضلع مظفر گڑھ پنجاب کے علاقے رنگ پور
میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے اشتراک سے برائٹ ویژن ہائر
سکینڈری اسکول میں جُز قتی نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں نویں ، دسویں جماعت سمیت
فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
کورس کے ذمہ دارا سلامی بھائی نے نماز کی
فضیلت بتائی اور نماز کے اہم مسائل
اسٹوڈنٹس کو سکھائے اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے دینی کاموں کے
بارے میں بتایا اور اس میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ : شعبہ تعلیم/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
مختلف تعلیمی اداروں کے ٹیچرز، پروفیسرز
اور اسٹوڈنٹس کی مدنی قافلے میں شرکت
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی
کے تحت 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس
میں مختلف تعلیمی اداروں سے ٹیچرز، پروفیسرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔