طلبہ و طالبات کی احسن انداز میں کردار سازی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبۂ سند کے شہر گھوٹکی میں قائم مختلف کالجز اور ہائیر سکینڈری اسکولز کا وزٹ کیا  اورپرنسپلز سے ملاقات کی۔

دورانِ وزٹ صوبائی نگران شعبہ تعلیم جنید عطاری نےاسکولز اور کالجز میں اسٹوڈنٹس کے درمیان ”دماغ اللہ عزوجل کی بہت بڑی نعمت ہے“ کے موضوع پر لیکچر دیا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

بعدازاں اسٹوڈنٹس کے درمیان ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار ثناء اللہ عطاری ، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ نگران اور تحصیل نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ثناء اللہ عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)