شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے ٹیچرز، پروفیسرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں، باجماعت نمازِ تہجد، مناجات، نمازِ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کی۔مزید نگرانِ شعبہ تعلیم نے اسلامی بھائیوں کو نماز کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے انہیں چند ضروری مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے  ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع مظفر گڑھ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے رہائشی ادارے علی پور کالج کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری کی ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف سلیم سےملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ڈائریکٹر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا مختصر تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ڈائریکٹر سے کالج میں ٹیچرز ٹریننگ سیشن منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ڈائریکٹر نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔واضح رہے علی پور کالج میں تقریباً 300 اساتذہ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد کے مسلم اکیڈمی اینڈ کالج میں عظیم الشان قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ایف اے، بی اے اور میٹرک کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے فوائد بتاتے ہوئے انہیں علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں باجماعت نماز ادا کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 2 مقامات پر ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کی نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ٹیچرز ٹریننگ کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ میرپورخاص تحصیل میرواہ گورچانی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ٹیچرز میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں 3اسکولز پرنسپل، 3ہیڈ ماسٹرز اور ہائی اسکولز،مڈل اسکولزاورپرائمری اسکولز کے اساتذہ کی شرکت ہوئی۔

شعبہ تعلیم صوبائی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے اساتذہ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیاجس پر اساتذہ نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔

آخر میں تمام اساتذہ سے ملاقات کا سلسلہ رہا اور انہیں امیرِاہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تحریر کردہ اصلاحی بکس تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم نواب شاہ ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں  کے سلسلے میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ہاسٹل میں پڑھنے والے ذمہ داران سمیت دیگر طلبہ نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے ہاسٹل میں دینی کام کرنے کے بارے میں ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز ہاسٹل میں دینی کام کو مزید بڑھانے کے لئے تقرری بھی کی۔ ساتھ ساتھ 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی اور رہائشی کمروں میں درس دینے کا ہدف دیا۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم نواب شاھ ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  کے تحت تحصیل دادو کے ایک اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ واساتذہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کو نماز کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لئے 12دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر 16 اسٹوڈینٹس نے ہاتھوں ہاتھ سفر کرنے کی اچھی نیت پیش کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں فوجی فاؤنڈیشن اسکول ، حب بلوچستان میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورس مکمل ہوا جس میں اسکول کے طلبہ نے شرکت کی اور نماز کے اہم مسائل سیکھے۔

کورس کے معلم محمد جمال عطاری نے طلبہ کو نماز کے فرائض ، واجبات و سنتیں سکھائیں نیز نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ پریکٹیکل کرکے بھی دکھایا کورس کے اختتام پر طلبہ نے ذمہ دارا سلامی بھائی کا شکریہ ادا کیا اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،حب بلوچستان/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ عمر کوٹ میں قائم  قاضی سلطان ہائی اسکول میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت اسکول پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت شریف کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم شاہ زیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔

بعدازاں پرنسپل صاحب اور اساتذہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر اسکول عملے نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار محمد انیس عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران و مختلف اسکولوں و کالجز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور رسالہ نیک اعما ل پُر کرنے کا ذہن دیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


پچھلے دنوں اقبال ٹاؤن، فیصل آباد کی ایک سوفٹ ویئر اکیڈمی (Techno langs) میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ نے شرکت کی۔

کورس کے معلّم محمد عثمان رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کو نماز کے فرائض، واجبات، مستحبات و دیگر اہم مسائل سکھائے، اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دی۔( کانٹینٹ: شعیب احمد)


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن  خیبر پختونخواہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے ”private education network (PEN)“ کے صدر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز فلاحی شعبہ FGRF کے امدادی کاموں پر بریفنگ دی نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے مکتبۃ ُ المدینہ کی مطبوعہ اور بین ُ الاقوامی سطح پر پسند کئے جانے والی سیرت کی کتاب ”آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کئے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)