پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور یونیورسٹیز فیکلٹی کے لئے 5 اگست
سے فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماع منعقد
ہوگا
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے، دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے اجتماعات اور مختلف
سیشنز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں PHD Docters اور
University's Faculty کے لئے 2 دن پر مشتمل سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مختلف سیشنز میں حاضرین کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں
مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک کا آغاز 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ 3:00
PM پر کیا جائے گا جبکہ اس کا اختتام 6 اگست 2023ء بروز اتوار5:00 PM پر ہوگا۔ University's سے
تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول ضرور بالضرور اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکے ثوابِ
دارین حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)