13 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان میں شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائی کے گھر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے ہوا اور کوئٹہ شہر کے مشہور و معروف ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں گلہائے
عقیدت پیش کئے۔
مبلغ
دعوت اسلامی و جامعۃ المدینہ کے صوبائی ذمہ
دار مولانا شہزاد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)