4 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی سکردو ڈویژن میں قائم پیرا میڈیکل کالج کے پرنسپل سے ملاقات
ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کالج کے اسٹوڈنٹس کے درمیان
ایک میٹ اپ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بیان کرتے ہوئے
اسٹوڈنٹس کو اپنے مسلمان بھائیوں کی خیرخواہی کرنے اور اُن کےساتھ ہمدردی کرنے کا
ذہن دیا۔
علاوہ
ازیں نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز اور سوشل پلیٹ فارمز کا تعارف کروایا
نیز اسٹوڈنٹس کو ان سے فائدہ حاصل کرنے کی
ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)