پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ لودھراں میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ تعلیم کے ڈویژن مشاورت اور شعبہ مدنی قافلہ کا اجتماعی طور پر مدنی مشورہ ہوا ۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم اور نگرانِ ملتان ڈویژن نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز متعلقہ شعبہ جات کے بارے میں اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض یہ ہیں:

٭سال 2022ء میں شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ:

٭سال 2023ء میں ہونے والے دینی کاموں کے اہداف۔

٭1ماہ اور 12 دن کےمدنی قافلے کی پلاننگ۔

٭18 دسمبر 2022ء سے 15 جنوری 2023ء تک ڈسٹرکٹ وائز 10 مدنی قافلہ اجتماعات میں شعبہ تعلیم کے تحت 313 ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کو ہر اجتماع میں شرکت کروانے کا ہدف۔

مزید نگرانِ ڈویژن ملتان نے شعبوں کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والے مختلف شعبہ جات میں سے شعبہ تعلیم کی تیسری (3) پوزیشن رہی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت سپیرئیر گروپ آف کالجز خانیوال (Superior group of colleges Khanewal) میں فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے متعلق چند اہم چیزیں بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز 16 دسمبر سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 6 نومبر 2022ء کو سرگودھا شہر ملت آباد میں قائم ایک اکیڈمی میں جزوقتی ویک اینڈ نماز کورس ہوا جس میں اکیڈمی میں زیرِ تعلیم اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے اسٹوڈنٹس کو نماز پڑھنے کے فضائل کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے نماز کی شرائط یاد کروائیں نیز انہیں نماز کی پابندی کرنے اور کڈز مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا جس پر بچوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب کالج،  ڈسٹرکٹ خانیوال تحصیل کبیر والا میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کالج کےاسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران نے حاضرین سے ” سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم “ کے بارے میں بتایا اور اپنی زندگی آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طریقہ پر گزارنے کا ذہن دیا نیز اسٹوڈنٹس کو فیضانِ نماز کورس کے حوالے سے motivate کیا جس پر پنجاب کالج کبیر والا کے تمام اسٹوڈنٹس کو کلاس وائز نماز کورس کروایا جائے گا۔(رپورٹ : شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ خانیوال ڈویژن ملتان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز قائد عوام یونیورسٹی ، نواب شاہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے چیئر مین ، پروفیسرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ، ٹیچرزو اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی ثوبان عطاری نے شرکا کے درمیان گفتگو کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اپنے اعمال کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : شعبہ تعلیم انٹیرئیر سندھ نواب شاہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ، ایبٹ آبادمیں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت Silk Way Hostel Mandian میں کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ہاسٹل کے اسٹوڈنٹس و دیگر افرادنے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ،ایبٹ آباد میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت The Mission Public School and Collegeمیں کفن دفن پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ، مانسہرہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامک ویژن پبلک اسکول اینڈ کالج میں کفن دفن  پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ، مانسہرہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت یاسین اکیڈمی میں کفن دفن  پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


03 دسمبر 2022ء کو سرگودھا شہر میں گورنمنٹ خالقیہ ہائی اسکول میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ویکینڈ نماز کورس ہوا جس میں اسکول کے طلبہ اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے طلبہ کو نماز کے فرائض و واجبات یادکروائےاور انہیں دینِ اسلام کی بنیادی باتیں بتاتے ہوئے پانچوں وقت کی نماز پابندی کیساتھ ادا کرنے کاذہن دیا۔(رپورٹ : محمد ہارون عطاری ، شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں سکھر IBAکیمپس میرپورخاص میں عظیمُ الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں وائس چانسلر، اساتذہ و اسٹوڈنٹس نے بھر پور شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول علیہ السلام سے ہوا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ’’سیرتِ رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ و اساتذہ کو سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھو ں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخری میں رکنِ شوریٰ نے تمام شرکا سے ملاقات کی نیز وائس چانسلر صاحب نے بیان پر بہت اچھے تاثرات دئیے اور یونیورسٹی کی طرف سے رکنِ شوریٰ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم سکھر ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کی  جانب سے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں غلام مصطفے عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار ان کے ہمراہ سکھر ریجن میں کالجز ڈائیریکٹر ، ڈپٹی ڈائیریکٹر اور اڈینشنل ڈائیریکٹر سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ہر ہفتہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دوسری طرف ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اسلامیہ سائنس کالج کے پرنسپل قاضی صاحب و فیزیکل ایجوکشن کالج کے اساتذہ سے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات ا نہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات دیتے ہوئے شخصیات اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم سکھر ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)