4 رجب المرجب, 1446 ہجری
صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مقامی تعلیمی ادارے کے
اسٹوڈنٹس کے درمیان سیشن
Sat, 22 Jul , 2023
1 year ago
صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں پچھلے دنوں
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
تعلیمی ادارے کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
سیشن کے ابتداء میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
تلاوتِ قراٰن کی اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ
نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ شعبہ نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت
کرتے ہوئے انہیں اپنے بڑوں اور اپنے اساتذہ کا ادب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)