26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مظفر آباد کشمیر میں قائم کیڈٹ کالج (Cadet College)کے مین آڈیٹوریم میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے
تحت ایک سیشن منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس،
ٹیچرز، پرنسپل بریگیڈیئر منظور عباسی اور
سجادہ نشین کوکب سلیم چشتی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری
نے ”طلبہ کے اخلاق و کردار کی بہتری“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود
تمام اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ شعبہ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہو کر
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)