اسلام آباد G10 میں قائم ایک ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں ٹیچرز ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے سی ای او بورڈ آف گورنرز، ڈائریکٹرز سمیت مختلف اداروں کے پرنسپلز اور ان کے ٹیچرز نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں نگران مجلس شعبہ تعلیم نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں معاشرے کی اصلاح اور طلبہ کے اخلاق و کردار میں بہتری کیلئے ایک استاذ کے کردار کے تعلق سے تربیتی نکات بتائے نیز اساتذہ کو اس تعلق سے اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن بھی دیا ۔مزید نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام نگران مجلس شعبہ تعلیم نے شعبے کے ذمہ داران کے ہمراہ راولپنڈی میں قائم ایرڈ ایگریکلچر (Arid Agriculture) یونیورسٹی میں مختلف اتھارٹی پرسنز سے ملاقاتیں کی۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران نے یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد عقیل سلطان، ڈائریکٹر اور مختلف عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور اصلاح امت کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا نیز ان کاموں میں خود بھی حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں نگران مجلس نے ڈاکٹر محمد عقیل کو اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سبحان میرج ہال فورٹ عباس میں  عیدملن اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں (پنجاب گروپ آف کالج، لیڈ کالج، العصر سیکنڈری اسکول، جناح آئیڈیل کالج کچھی والا ، مثالی کالج کچھی والا)کے مالکان اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد شعبہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسامہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کے بارے میں چند ضروری باتیں بتائیں۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے 29 اپریل 2023ء کو کمال میرج ہال ہارون آباد میں عید ملن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب کالج،سپریئر کالج اور پنجاب سائنس کالج کے پرنسپل اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انھیں اللہ و رسول کی فرماں  برداری میں زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔علاوہ ازیں حاضرین کو مدنی مذاکرہ دیکھنے ا ور مدنی قافلے میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری ڈویژن بہاولپور شعبہ تعلیم ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ملتان فیضان ِمدینہ میں افطار اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک HOD,s پروفیسرز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

بعد نماز مغرب مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات میں سے Faizan Online Academy اور دورہ حدیث شریف کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جس پر شخصیات نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گوجرانولہ میں افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور تعلیمی اداروں سے وابستہ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضری کو رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


دعوتِ اسلامی کے پاکستان آفس شیڈول کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں جاری ایک ماہ کے اعتکاف میں شعبہ تعلیم کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسرز، ڈائریکٹرز اور ٹیچرز کی شرکت ہوئی۔

دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز مناجاتِ افطار کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ آنے والے تمام مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین)

دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام پچھلے دنوں میرپور خاص ڈویژن میں ٹیچرز و اسکول اونرز کے لئے اجتماع کا  انعقاد کیا گیا جس میں پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن میرپور خاص ریجن کےصدر فیصل خان زئی، اسکول اونرز اور پرسنپلز سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ اجتماع عاشقانِ رسول کے درمیان مختلف سیشنز ہوئے جن میں شعبہ مدنی چینل کےCEO مولانا اسد عطاری مدنی نے بعد تلاوت سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی تمام کتابیں کے بارے میں پریزنٹیشن دکھائی گئی۔

علاوہ ازیں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے صوبائی ذمہ دار نے مدنی چینل کڈز کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو آگاہی دی اور دعوتِ اسلامی ڈیجیٹل ایپلی کیشن متعارف کروائی۔اجتماع کے اختتام پر مبلغینِ دعوتِ اسلامی کو یادگار شیلڈز اور تحائف دیئے گئے۔۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ کسٹ یونیورسٹی اسلام آباد ہاسٹل کے قریب جامع مسجد علی حیدر پہنچا جہاں اُن کی ملاقات انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی اور کسٹ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور کیڈٹس سے ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ زون 2 سیّد انس شاہ عطاری نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے قراٰن کلاس کا آغاز کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو کفن دفن کورس کروایا۔

بعدازاں قافلے میں موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہاسٹل کے CEO سے ایک میٹ کیا جس میں انہوں نے مختلف امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ تعلیم کے تحت اسٹوڈنٹس تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس و ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ماہِ رمضان المبارک کی فضیلت اور اس میں کی جانے والی نیکیوں کے بارے میں بتایا ۔ (رپورٹ : شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


کمشنر بہاولپور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلر نے  پچھلے دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم بک فیئر کا دورہ کیا جہاں دعوتِ اسلامی کے تحت مکتبۃالمدینہ کااسٹال ( بستہ )بھی لگایا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے دعوتِ اسلامی کے قائم کردہ اسٹال (بستہ) بنام مکتبۃالمدینہ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

آخر میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار ارسلان حسن نے کمشنر اور وائس چانسلر کو فیضانِ قراٰن ڈیجیٹل پین تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت میٹرک بورڈ آفس میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس  میں میٹرک بورڈ آفس کے چیئر مین ، کنٹرولر ، جنرل سیکریٹری اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔

اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا ، بعد ازاں مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف بیان کرتے ہوئے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)