پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کی جانب سے سر سید یونیورسٹی کراچی میں رمضان اجتماع ہوا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین ، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈینز، پروفیسرز( ڈاکٹر مفتی راشد اعوان اور ڈاکٹر میر شبیر علی )،فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی ۔

پروفیشنلز فارم پاکستان ذمہ دار ثوبان عطاری نے ” رمضان المبارک کی خاص عبادات روزہ ،تراویح اور تلاوت قرآن “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دل جمعی سے یہ عبادات بجا لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:رمضان رضا عطاری)