4 رجب المرجب, 1446 ہجری
حیدر سندھ اور ملتان ڈویژن سے 12 دن کے مدنی
قافلے کا مظفر آباد کشمیر سفر
Wed, 21 Jun , 2023
1 year ago
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت حیدر
آباد سندھ اور ملتان ڈویژن سے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے 12
دن کے مدنی قافلے میں مظفر آباد کشمیر سفر کیا۔
اس موقع پر شرکائے مدنی قافلہ کے لئے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ مظفر آباد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ شعبہ
تعلیم عبد الوہاب عطاری نے وقت کی اہمیت اور تعلیمی اداروں میں دینی کام کرنے کے
حوالے سے بیان کیا۔
نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)