4 رجب المرجب, 1446 ہجری
نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں شعبہ تعلیم دعوتِ
اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبہ گلگت بلتستان میں سکردو ڈویژن کے
کمشنر شجاع عالم سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری
نے مختلف امور پر گفتگو کرتےہوئے کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی
پریزنٹیشن دکھائی اور شعبہ جات کا تعارف بھی کروایا۔
بعدازاں کمشنر شجاع عالم نے دعوتِ اسلامی کی
دینِ متین کے لئے ہونے والی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)