شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اور 14 جنوری 2024ء کو فیضان مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں تحصیل، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن اور یونیورسٹی کے تقریباً 65نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس سیشن کو 8 سیشن پر تقسیم کیا گیا تھا جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
1) پہلے سیشن میں شعبہ تعلیم پنجاب ذمہ دار مولانا ارشد حسن مدنی عطاری نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کیا او ر دعوت اسلامی کا تنظیمی ڈھانچہ بتایا گیا ۔
2)دوسرے
سیشن میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے” معلم کورس کو کیسا ہونا چاہیئے“ اس سے متعلق رہنمائی کی ۔
3) تیسرے
سیشن میں رکن
شوری قاری محمد سلیم عطاری ”اچھے مبلغ
کیسے بنیں“ اس موضوع پر تربیت کی۔
4) چوتھے
سیشن میں مدنی مذاکرہ نگران پنجاب رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکن شوری عبد الوہاب
عطاری نے 12 دینی کام کو کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
5) پانچویں
سیشن میں ڈویژن بہاولپور ذمہ دار احمد رضا عطاری نے KPI,s یعنی اساتذہ ٔ و اسٹوڈنٹس کی تربیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
6) چھٹے سیشن
میں ملتان ڈویژن ذمہ دار شہزاد عطاری نے ”ٹیم
بلڈنگ“ کے عنوان پر تربیت کی ۔
7) ساتوے سیشن
میں اویس عطاری نے ”ٹیچرز فورم “کے متعلق تربیت کی ۔
8)آخر
ی سیشن میں شعبہ
تعلیم کی اہمیت و افادیت ،موٹیویشن اور JD,s
پر رکن شوری عبد الوہاب عطاری نے تفصیلی کلام کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )