پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ، مانسہرہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامک ویژن پبلک اسکول اینڈ کالج میں کفن دفن  پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن ، مانسہرہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت یاسین اکیڈمی میں کفن دفن  پریکٹیکل ٹریننگ سیشن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ عملاً کرکے بتایا۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


03 دسمبر 2022ء کو سرگودھا شہر میں گورنمنٹ خالقیہ ہائی اسکول میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ویکینڈ نماز کورس ہوا جس میں اسکول کے طلبہ اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے طلبہ کو نماز کے فرائض و واجبات یادکروائےاور انہیں دینِ اسلام کی بنیادی باتیں بتاتے ہوئے پانچوں وقت کی نماز پابندی کیساتھ ادا کرنے کاذہن دیا۔(رپورٹ : محمد ہارون عطاری ، شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں سکھر IBAکیمپس میرپورخاص میں عظیمُ الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں وائس چانسلر، اساتذہ و اسٹوڈنٹس نے بھر پور شرکت کی۔

اجتماعِ میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول علیہ السلام سے ہوا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ’’سیرتِ رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ و اساتذہ کو سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھو ں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخری میں رکنِ شوریٰ نے تمام شرکا سے ملاقات کی نیز وائس چانسلر صاحب نے بیان پر بہت اچھے تاثرات دئیے اور یونیورسٹی کی طرف سے رکنِ شوریٰ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم سکھر ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کی  جانب سے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں غلام مصطفے عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار ان کے ہمراہ سکھر ریجن میں کالجز ڈائیریکٹر ، ڈپٹی ڈائیریکٹر اور اڈینشنل ڈائیریکٹر سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ہر ہفتہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دوسری طرف ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اسلامیہ سائنس کالج کے پرنسپل قاضی صاحب و فیزیکل ایجوکشن کالج کے اساتذہ سے ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات ا نہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات دیتے ہوئے شخصیات اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم سکھر ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام خیرپور میرس شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں  سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں BBAڈیپارٹمنٹ کے اسٹوڈینٹس نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے اسٹوڈینٹس کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آگاہی حاصل کرنے کے سلسلے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دینی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔مزید شاہ عبدالطیف یونیورسٹی سکھر شہر کے اسٹوڈنٹ میں بھی اس طرح کے سیشن رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم انٹرئیر سندھ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 نومبر 2022ء کو قائد عوام یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ سندھ کیمپس میں سیمینار کا اانعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی انتظامیہ، ٹیچرز، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے Learner's Psychologyکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کودنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


26 نومبر 2022ء  بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خواجہ آباد سکیسر تحصیل سرگودھا میں کورس بنام نماز کی 6 شرائط منعقد کیا گیا جس میں اسکول کالج کے طلبہ اور چند دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ہارون عطاری نے ’’نماز کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کو نماز کی 6 شرائط ان کی وضاحت کے ساتھ سمجھائی۔ بعدازاں دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 25 نومبر 2022ء بروز جمعۃُ المبارک گورنمنٹ ہائی اسکول میر احمد شیر گڑھ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا پنجاب پاکستان میں ویکنڈ وضو کورس ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس و اساتذہ نے شرکت کی۔

شعبہ مدنی کورسز تحصیل ذمہ دار مولانا شان گلزار مدنی نے طلبہ کو با وضو رہنے کے فضائل بتاتے ہوئے وضو کےفرائض اور سنتیں یاد کروائی۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو قراٰ نِ پاک کی تلاوت کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اپنی زندگی دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق گزارنے اور گڈز مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


26 نومبر 2022ء  کوشعبہ مدنی کورسز کے تعاون سے شعبہ تعلیم ذمہ داران نے سرگودھا شہر میں قائم گورنمنٹ خالقیہ ہائی ا سکول سرگودھا میں ویکنڈ نماز کورس کروایا جس میں اسکول کے تمام اسٹوڈنٹس و اسٹاف نے شرکت کی ۔

نماز کورس میں ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے طلبہ کو نماز پڑھنے کے فضائل بتائے اورنماز کی 6 شرائط یاد کرواتے ہوئے نماز کے مسائل سکھائے اور برائیوں سے بچتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد ہارون عطاری شعبہ تعلیم ڈویژن سرگودھا/ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


23 نومبر 2022 ء کو پشاور میں قائم ابَّاسِیَنْ یونیورسٹی پشاور میں اسلامک سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک سیمینار بنام ’’سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماور ہماری نوجوان نسل‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی اسٹوڈنٹس، فیکلٹی ممبرز ، رجسٹرار ، ڈپٹی رجسٹرار نے شرکت کی۔

سیمینار میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار عبدالوہاب عطاری نے’’ سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکو اس کے مطابق اپنے زندگی کے دنوں کو گزارنے کا ذہن دیا اور موجودہ سوشل میڈیا اور دیگر برائیوں سے بچتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔( رپورٹ : محمد اظہر سعید عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم خیبرپختونخواہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


22 نومبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت یونیورسٹی آف پشاور میں ”سیرت سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بار گاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس سیمینار میں نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)