مورخۂ  9 فروری 2023ء کو صوبہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ نصیرآباد میں قائم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں ایجوکیشنل سیمینار منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم صوبہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد فہد عطاری نے طلبہ اور ٹیچرز کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو نیک و جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ : شعبہ تعلیم صوبہ بلوچستان ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)