7 رجب المرجب, 1446 ہجری
کیڈٹ کالج اوکاڑہ کا دورہ،
پرنسپل پرو فیسر عامر رؤوف اور پروفیسر حافظ نوید حسین سے ملاقات
Tue, 17 Jan , 2023
1 year ago
14 جنوری 2023ء
بروز ہفتہ شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل پرو فیسر عامر رؤوف، پروفیسر حافظ نوید حسین اور ایجوڈینٹ
سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ
شعبہ عبد الوہاب عطاری نے پرنسپل سمیت وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو شعبہ
تعلیم کی دینی خدمات کے بارے میں بتایانیز انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے علاوہ دیگر
شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی دی۔
علاوہ ازیں پرنسپل پرو فیسر عامر رؤوف نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
خدمات کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ کے ہمراہ ڈویژن ذمہ دار حسن رضا عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار
ثاقب عطاری اور انجینئر حیدر علی عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: انجینئر حیدر علی عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)