6 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں
عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ کسٹ یونیورسٹی اسلام آباد ہاسٹل کے قریب جامع مسجد علی
حیدر پہنچا جہاں اُن کی ملاقات انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی اور کسٹ یونیورسٹی کے
اسٹوڈنٹس اور کیڈٹس سے ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ زون 2 سیّد انس شاہ عطاری نے
اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے قراٰن کلاس کا
آغاز کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو کفن دفن کورس کروایا۔
بعدازاں قافلے میں موجود دعوتِ اسلامی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے ہاسٹل کے CEO سے ایک میٹ کیا جس میں انہوں نے مختلف امور
پر مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد فیاض
عطاری ڈسٹرکٹ و سٹی ذمہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین)