6 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے 29
اپریل 2023ء کو کمال میرج ہال ہارون آباد
میں عید ملن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب کالج،سپریئر کالج اور پنجاب سائنس
کالج کے پرنسپل اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
سے کیا گیا۔ بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انھیں اللہ و رسول کی فرماں برداری میں زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔علاوہ ازیں حاضرین کو مدنی مذاکرہ دیکھنے ا ور مدنی قافلے میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:
احمد رضا عطاری ڈویژن بہاولپور شعبہ تعلیم ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)