17 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران و مختلف اسکولوں و کالجز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس
موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور رسالہ نیک اعما ل
پُر کرنے کا ذہن دیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(