8 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ڈسٹرکٹ میرپورخاص تحصیل میرواہ گورچانی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ٹیچرز میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں 3اسکولز پرنسپل، 3ہیڈ
ماسٹرز اور ہائی اسکولز،مڈل اسکولزاورپرائمری اسکولز کے اساتذہ کی شرکت ہوئی۔
شعبہ
تعلیم صوبائی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے اساتذہ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیاجس پر اساتذہ نے نیک خیالات کا
اظہار کیا۔
آخر
میں تمام اساتذہ سے ملاقات کا سلسلہ رہا اور
انہیں امیرِاہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تحریر کردہ اصلاحی بکس تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپوٹ: شعبہ تعلیم نواب شاہ ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)