عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام سیالکوٹ میڈیکل کالج میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ایڈمنسٹریشن اور اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس محفلِ میلاد میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے ”نبیِ پاک ﷺ کی سیرت پر عمل کرنا کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ محمد   ثوبان عطاری نے شرکائے محفل کو حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں واقع گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں کالج کے عاشقانِ رسول شریک تھے۔

تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول ﷺ کے بعد محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اس کی اہمیت پر عاشقانِ رسول کی تربیت کی نیز اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں کالج کے پرنسپل کی جانب سے محمد ثوبان عطاری کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز کیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا ﷺ کی تعریف میں نعت شریف پڑھی، بعدازاں ہیڈ آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان عبد الوہاب عطاری نے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ڈائریکٹر آف کالج سے ملاقات کی اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ڈائریکٹر صاحب نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں UMT (یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی) سیالکوٹ کیمپس میں فیکلٹی کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اس اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ شعبہ تعلیم کے نگرانِ میٹرو سٹی سیالکوٹ حاجی فاروق عطاری نے ”دیدارِ مصطفیٰﷺ کی طلب“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو سرکارِ دوعالم ﷺ کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سپیریئر کالج تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذارنۂ عقیدت پیش کیا، تلاوت ونعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سورۃ الحجرات کی تشریح بیان کرتے ہوئے اپنے کردار کو سنوارنے کے متعلق شرکا ئے اجتماع کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام تحصیل ظفروال ضلع نارووال میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم سلطان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 اکتوبر 2022ء بروز پیر شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور کے ڈیرہ بکھا ہائی اسکول میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم کے بہاولپور ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے ”اخلاقِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنے اخلاق کو سنوارنے کا ذہن دیا۔

بعدِ اجتماع ٹیچرز حضرات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مختلف امور پر شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عباد الرحمٰن عطاری یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 25 اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب یونیورسٹی لاہور میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس و پروفیسرز کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2022ء بروز بدھ ہری پور یونیورسٹی کے جناح ہال میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے چیئرمین نے شرکت کی۔

نگرانِ ڈویژن پشاور  توصیف عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ اور نوجوان نسل“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو پیارے آقا ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ ڈویژن نے شرکائے اجتما ع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام محمد عطاری شعبہ تعلیم ہزارہ ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مورخہ 18اکتوبر 2022    ء کو صوبہ بلوچستان کے ڈویژن کوئٹہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول وحدت کالونی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں اسٹوڈنٹس نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی افتخار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع میں اسٹوڈنٹس سمیت اسکول پرنسپل، اساتذہ اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

٭ اجتماع میلاد کے بعد اسکول پرنسپل اور اساتذہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں شعبہ تعلیم صوبہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار نے اسکول میں دینی کام کرنے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جس پر سب نے تعاون کی یقین دہانی دلائی۔ آخر میں پرنسپل عبدالحمید صاحب کو’’ سیرت المصطفیٰ ‘‘کتاب تحفے میں پیش کی گئی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


18 اکتوبر 2022ء  بروز منگل شعبہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داران نے لاڑکانہ میں قائم یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار عقیل عطاری نے طلبا سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا ۔ مزید انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مولانا منصور مدنی نے یونیورسٹی سے ہر جمعرات کو طالب علموں کو وین میں لیکر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔اس کے علاوہ یونیورسٹی ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان کوئٹہ ڈویژن میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے متعلق شخصیات نے شرکت کی۔

آغا ز تلاوت قراٰن پاک سے ہوا پھر ثناء خوانوں نے آقا ﷺ کی بارگاہ میں نظرانہ عقیدت پیش کئے۔ اس کے بعد مبلغ دعوت اسلامی طارق مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )