9 رجب المرجب, 1446 ہجری
عمر کوٹ ڈسٹرکٹ میں ہفتہ
وار سنتوں بھر اجتماع،کالجز کے اسٹوڈنٹس کی شرکت
Sat, 17 Dec , 2022
2 years ago
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عمر کوٹ ڈسٹرکٹ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالجز کے کم و بیش 25 اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق بعدِ
اجتماع اسٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں
داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 10 اسٹوڈنٹس کورس کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)