ڈگری کالج عمر کوٹ میں
سنتوں بھرا اجتما ع، کالج پرنسپل اور پروفیسرز کی شرکت
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈگری کالج عمر کوٹ میں سنتوں بھرا اجتما ع ہوا جس میں
کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز سمیت اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے
اور نعت شریف پڑھنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے اخلاق سنوارنے کا ذہن دیا اور پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں کالج کے پرنسپل
اور اسٹاف کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز شرکا کو ذمہ داران کی جانب سے تحائف بھی دیئے
گئے۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)